وسیم لعنتی کا حمایتی عذاب ابدی کا مستحق : مولانا سیف عبا س
لکھنو : 12نومبر2021 امام باڑہ سید تقی صا حب جنت مآب ،اکبری گیٹ ، لکھنؤ وسیم لعنتی کے ذریعہ پیغمبر اسلامﷺ کی توہین جو کی گئی ہےاس کی مذمت میں علما ٔ و ذاکرین کا ایک جلسہ زیر صدارت ممتازالعلما مولانا سید سیف عباس نقوی منعقد ہوا ۔ تلاوت کلام پاک کے بعد خطاب کرتے ہوئے مولانا مظہرامام نے کہا کہ وسیم نے پیغمبر اسلام اور قرآن کے شان میں جو گستاخیاں کی ہیں وہ لائق معافی نہیں ہے ۔ پوری دنیا کے مسلمانوں کےجذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ مولانا نفیس اختر نے تقریر کرتے ہوئے. کہا کہ جس طریقے سے اسلام سے لوگ قریب ہو رہے ہیں اور اسلام کی حقانیت لوگوں پر واضح ہو رہی ہے اس سے دوسرے مذہب کے لوگ اسلام سے نزدیک ہو رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دشمن اسلام بےچین ہےاور اسلام کے خلاف سا زشیں رچی جا رہی ہیں ۔ مولاناوزیر حسن زینبی نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ وسیم مرتد دنیا کی چاہت میں آخرت کو کھو بیٹھا ہےاوریقیناً اس کو دنیا وآخرت میں عذاب کا مستحق ہے ۔مولانا غلام سرورنےتقریر کرتے ہوئے کہاکہ مو منین اپنی اپنی بستیوں میں وسیم لعنتی کے خلا ف احتجاج کرتے ہوئے عظمت پیغمبر اسلام لو گوں تک پہنچائیں اور ہر ہفتہ خطبہ جمعہ میں پیغمبر اسلام کی عظمت اور ان کی تعلیمات کو بیان کیا جائے تاکہ صہیونی اور دشمن اسلام طاقتیں اپنے نا پاک ارادوں میں کامیاب نہ ہو سکیں ۔
آخر میں صدر جلسہ مولانا سید سیف عباس نقوی نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ وسیم لعنتی کے ذریعہ سے قرآن کی تو ہین کی گئی اس کے بعد پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی کی گئی یہ سب دنیا کی چاہت ہےکہ اس نے دنیا کے لیے آخرت کا سودا کیا اور آخر ت بر باد کر لی ۔ مولانا سید سیف عباس نقوی نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ ایک شخص اتنے سالوں سے سب سر چڑ ھ کر بو ل رہا ہےاور اس کے خلاف کوئی کا رروائی نہیں کی جا ری ہے ایسے شخص کو کم از کم جیل میں ہونا چاہئے تھا ۔ مگر وہ آج بھی تو ہین کر تا ہوا کھلا گھوم رہا ہے ۔ اس کی اصل وجہ یہ ہے کہ مو منین کی صفوں میں انتشار ہے اور دشمن اسلام کی صف متحد ہے ۔ یقینی طور پر اگر مو منین متحد ہو جائیں تو وسیم لعنتی ایک دن بھی آزاد نہیں گھوم سکتا ہے اور اس کا جینا حرام ہو جائےگا ۔ میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہر وہ شخص کہ جو وسیم کا حمایتی ہے وہ بھی توہین پیغمبرﷺ میں اس کا برابر کاشریک ہے اور وہ بھی لعنتی ہے ۔
مولانا سیف عباس نے کہاکہ میں یہ سمجھتا ہوں جس طریقہ سے ثواب جا ریہ ہو تا اسی طریقہ سے عذاب جا ریہ بھی ہوتا ہے جن لو گوں نے آج وسیم کو یہاں تک پہنچانے میں مدد کی ہے وہ لوگ بھی عذاب ابدی میں شامل ہیں۔آخر میںمولانا سیف عباس کہا کہ میں نے تقریباً ایک ہفتہ قبل اپنے بیان میں حکومت سے یہ مانگ کی تھی کہ وسیم لعنتی کی کتاب پر پا پندی عائد کی جائے اور ملک کے قانون کے حساب سے جو مذہب کی توہین کی سزا ہے اس پر نا فذ کی جائے اور ہم حکومت ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارلیمنٹ میںتوہین مذہب قانون بنایا جائے کہ اگرکوئی کسی بھی مذہب کی تو ہین کرتا ہے تو کم از کم اس کو تا حیات جیل میں رکھا جائے ۔
جلسہ میں مولانا افضال حسین کا ظمی نے دعائیہ کلمات میں ہر دشمن اسلام اور وسیم مرتد کے ناپاک ارادے کو نیست ونابود ہونے کی دعا کی۔ پروگرام میں مولاناشبیہ الحسن اعظمی ، مولانا غلام سرور ،مولانا آغامہدی، مولانا نا صر عباس ، مولانا آصف علی سیتھلی ، مولانا نا ظر حسین نقوی ، مولانا علی عبا س نورانی ، مولانا مشرقین ،مولانا مر زا واحد حسین،مولانا رضوان عباس ، مولانا تسنیم عباس ،مولانا محمد رضا ایلیا ، مولانا شمس الحسن ، مولانا آصف علوی ، مولانا سہیل عبا س ، مولانا کا ظم واحدی ،مولانا رہبر عسکری ، مولانا سید ابن عبا س ، مولانا سید رضا عبا س ، مولانا تصور حسین زیدی، مولانا ظفر عباس ، مولانا اعظم حسین خاں ، موجود تھے ۔