لکھنؤ28؍فروری 2025 دفتر آیت اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی میں علماکا جلسہ استقبال رمضان المبارک کے عنوان سے زیر صدارت مولانا سید سیف عبا س منعقد ہوا ۔جس میںکثیر تعداد میں علما ٔنے شرکت فرمائی۔ تلا وت کلام پاک کے بعدافتتاحی تقریر کرتے ہوئے مولانا سید سیف عباس نقوی نےعلما سےمخاطب ہوئے اور کہاکہ رمضان المبارک کا مہینہ جو بے انتہا فضیلتوں کے ساتھ آرہا ہے اور ہم لوگوں کی خو ش قسمتی ہے کہ ہم لوگ ماہ رمضان المبارک میں داخل ہو رہے ہیں لہذا ماہ مبارک رمضان کے اس با بر کت مہینے کا فائدہ اٹھاتے ہوئےمساجد میں کثرت سے حاضر مو منین کو مبلغین شریعت محمد ی سے آشنا کرائیں کیونکہ مومنین کو مسائل دینیہ و تعلیمات اہل بیتؑ سے آشنا کراناہمارا ہدف ہونا چاہئے ۔
مولانا شبیہ الحسن نے تقریر کرتے ہوئے علما سے کہاکہ آج عوام الناس اور علما کے درمیان رشتہ مضبوط کرنا ضروری ہے کیونکہ بعض نا سمجھ علما کے سبب عوام میں غلط پیغام جا رہا ہے لہذا ہم لوگ اپنی اپنی مساجد میں عوام سے رابطہ مضبوط کر کے مسائل شرعیہ جاننے کا شوق و ذوق روز بروز بہتر کرا سکیں ۔
مولانا مصطفی علی خاں نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ ہم ہر روز مسائل دینیہ بیان نہیں کر سکتے ہیں تو کم از کم ہفتہ میں دو دن سنیچر اور اتوار کو جس میں زیادہ ترآفس بند ہوتے ہیں ایسے وقت میں ہم مسائل دینیہ اور تعلیمات اہل بیتؑ سے مومنین کو آشنا کرائیں ۔
مولانا افضل حیدر رضوی نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ غیبت امام زمانہ (عج) میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم مراجع کرام کے فتاویٰ لوگوں تک پہنچائیں اورایسا زمانہ جب کو لوگ اخباریت کی طرف بڑھ رہے ہوں تو لازم ہو جاتا ہے کہ تقلید اور مرجعیت سے لوگوں کو آشناکرایا جائے ۔
مولانا محمد رضا ایلیا نے تقریر کرتے ہوئے کہاکہ رسول خداؐ نے روزہ دار کے صحت کی ضمانت لیتے ہوئے فرمایا تھا ’’روزہ رکھو تاکہ صحت مند رہو ۔ ‘‘ اگر روزہ دار صرف اسی قول پر مکمل ایمان رکھ کر روزہ رکھے تو روزہ دار بالکل صحت مند رہے گا اور اسے کسی طرح کی کوئی بیماری نہیں ہو گی ۔ روزہ سے انسان کے بدن کی اصلاح ہوتی اور تمام بیماریاں جڑ سے ختم ہوجاتی ہیں ۔
پروگرام میںمولانا افضال حسین ،مولانا نفیس اختر، مولاناکاظم واحدی ، مولانامحمد مشرقین ، ،مولانا رہبر عسکری ، مولانا غلام عباس،مولانا شمس الحسن ، مولانا تفسیر رضا ، مولانا وزیر حسن زینبی ، مولانا سلمان علی نجفی ،مولانا ساجد رضا ، مولانا عباس علی نجفی ، مولانا آصف سیھتیلی ،مولانا سہیل عباس ،مولانا نسیم سلطانپوری ، مولانا رضی حیدر ، مولانا امتیاز سیتھلی ، مولانا آغا مہدی مولانا مظہر امام ، مولانا اعجاز سیتاپوری ، مولانا مرزا واحد حسین ، مولانا غضنفر عباس ، مولانا غلام