مرکز نالج سٹی میں انٹر نیشنل میڈیکل کانفرنس کا انعقاد
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
کیداپوئل مرکز نالج سٹی میں ایک روزہ بین الاقوامی طبی کانفرنس کا انعقاد شاندار طریقے سے ہوا، یہ کانفرنس مرکز یونانی میڈیکل کالج،موپنس میڈیکل کالج اور میڈیسین انڈیا کے ذریعہ مشترکہ طور پر عمل میں آیا۔جس میں ملک کے مختلف میڈیکل کالجوں سے تقریبا ایک ہزار میڈیکل اسٹوڈینس اور ڈاکٹرس شریک رہے۔موپینس میڈیکل کالج کے ڈین ڈاکٹر گوباکمارن کار تانے کانفرنس کا افتتاح کیا۔جبکہ صدارت ڈاکٹر شجاع پونے نے کی۔اس موقع پر خصوصی خطاب مرکز نالج سٹی کے مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر اے پی عبدالحکیم ازہری نے کیا۔انہوں نے کہاکہ صحت انسان کی زندگی کے لئے دنیا کی سب سے بہترین چیز ہے،اسکا نقصان کسی کو پوری زندگی تباہی کا سبب بنتا ہے۔انہوں نے کہاکہ زندگی کو صحت مند اور تندرست بنانے کے لئے احتیاطی تدابیر اور اچھی دوا کا استعمال کرنا ضروری ہے۔ڈاکٹر ازہری نے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے، اس کی قدرکرنی چاہئے۔اس موقع پر پروفیسر ایلن بٹل آسٹریلیا،ڈاکٹر اجو میتھو،ڈاکٹر گریس رولی یوکے،ڈاکٹر اوکے ایم عبدالرحمن،ڈاکٹر پی وی شمس الدین،ڈاکٹر گریش ممبئی نے مختلف موضوعات پر طبی مقالے پیش کئے گئے۔جس میں کینسر کی دیکھ بھال،فوڈ سیکورٹی،وبائی امراض سے بچاؤ،فالج کی دیکھ بھال کے لئے یونانی نقطہ نظر پر گفتگو ہوئی۔ کانفرنس سے ڈاکٹر انیس،ڈاکٹر امیر حسن،ڈاکٹر شیخ شاہ الحمید نے بھی خطاب کیا۔