مرکز میں 24ریاستوں کے طلبہ نے دھوم سے منایا آزادی کا جشن
آزادی ہماراپیدائشی حق ہے: کالی کٹ میں منعقدہ یوم آزادی تقریب سے شیخ ابوبکر احمد خطاب
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
آزادی ہمارا پیدائشی حق ہے،ہم اپنے سوچ وفکر وعمل میں آزاد ہیں،15/اگست 1947 کے دن صدیوں تک غلامی کی زنجیروں میں جکڑے رہنے کے بعد ہندوستان آزادہوکر نیاملک بن کر وجود میں آیا۔ اس خوش نصیب لمحہ میں ہم اپنے جانباز شہیدان وطن کی قربانیوں کو یادکرتے ہیں۔مذکورہ خیالات کا اظہار کالی کٹ مرکز الثقافۃ السنیہ میں منعقدہ 77ویں یوم آزادی تقریب سے پرچم کشائی کے بعد خصوصی خطاب میں گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے کیا۔انہوں نے کہاکہ آج ضرورت ہے مجاہدین کے خوابوں کو برائے کار لائیں، آپسی محبت،قومی یکجہتی،مذہبی رواداری کا فروغ کریں۔شیخ نے کہاکہ ملک کی آزادی مشترکہ قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ اسے ذات،مذہب اور دھرم میں تقسیم نہیں کیا جاسکتا ہے۔شیخ نے کہاکہ تمام ہندوستانیوں کا حق ہے کہ وہ ذات،پات،مذہب اور طبقے سے بالا تر ہوکر جذبہ حب الوطنی کے ساتھ متحدہ ہوکر باہمی احترام،اخوت ومحبت اور بھائی چارہ کا مظاہر پیش کریں۔ شیخ نے اس موقع پر مجاہدین آزادی کو خراج پیش کیا اور یو م آزادی کی مبارکباد پیش کی۔واضح رہے کہ مرکز کے مختلف شعبہ جات میں الگ الگ یوم آزادی کی تقریبات منعقد ہوئی۔جس میں مختلف کلچرل،ادبی،تعلیمی پروگرامس شامل رہے۔مرکز مین کیمپس میں شیخ ابوبکر احمد کی قیادت میں 77ویں یومآزادی تقریب جوش وخروش کیساتھ منعقدہوئی۔ جس میں 24ریاستوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔یہ رنگا رنگ تہذیب وکلچر،،مختلف زبان،انداز گفتگو بیحد دلچسپ رہا۔شیخ ابوبکر احمد نے پرچم کشائی کی اور طلبہ وعوام کو ملک کے تئیں پیار ومحبت کا درس دیا۔اس موقع پر مرکز کے ڈائیریکٹر جنرل سی محمد فیضی،ڈاکٹر حسین ثقافی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر مرکز اسٹوڈینس نے پولس کیڈٹ،اسکاؤٹ،جونیئر ریڈ کراس سو سائٹی نے پریڈ کا مظاہرہ کیا۔علاوہ ازیں مختلف ادبی،ثقافتی،تعلیمی،انعامی مقابلہ طلبہ نے پیش کیا۔
فوٹو کیپشن : کالی کٹ میں منعقدہ 77ویں یوم آزادی تقریب سے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد پرچم کشائی کرتے ہوئے۔