غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کےمختلف علاقوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور کئی کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبروں کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اتوار کی صبح العیساوی گاؤں سمیت مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں پر حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے العیساوی کے علاقے سے تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس دوران صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئیں ۔
دوسری جانب ایک صیہونی آبادکار نے ، قلقیلیہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاتون کو اپنی گاڑی تلے کچل کر شدید زخمی کردیا ہے۔ صیہونی فوجیوں نے شمالی بیت لحم کے العزہ کیمپ پر بھی حملہ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو زخمی جبکہ تین کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اکتوبر دوہزار پندرہ سے جاری تحریک انتفاضہ قدس کے دوران دو سو پندرہ فلسطینی شہید اور لاتعداد زخمی ہوئے ہیں۔