امریکہ کے صدر نے کہا ہے کہ ان کے دور صدارت کی سب سے بڑی غلطی لیبیا میں کرنل قذافی کے بعد کے لئے عدم منصوبہ بندی تھی
سی این این ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے اس سلسلے میں کہ ان کے دور صدارت کی سب سے بڑی غلطی کیا تھی کہا کہ لیبیا میں مداخلت کے بعد کسی منصوبہ بندی کا نہ ہونا تھا
امریکی صدر نے تاہم لیبیا میں فوجی مداخلت کی وکالت کی اور اس ملک کی موجودہ صورت حال کو خراب بتایا- امریکی صدر نے اپنے دور صدارت کی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور صدارت میں سب سے بڑی کامیابی سن دوہزار آٹھ میں امریکہ کو اقتصادی مشکل سے نجات دلانا تھا-
یہ پہلی بار نہیں ہے جب امریکی صدر لیبیا میں نیٹو کی مداخلت کے بارے میں بات کر رہے ہیں- امریکی صدر باراک اوباما نے گذشتہ برس ستمبر کے مہینے میں بھی اقوام متحدہ میں تقریر کے دوران لیبیا میں مداخلت پر تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ ہمارا اتحاد لیبیا میں خلاء کو پر کرنے کے لئے مزید کوشش کر سکتا تھا