شام میں داعش کے ہاتھوں سیمنٹ فیکٹری کے 175 ملازمین ہلاک
شام میں شدت پسند تنظیم داعش نے دمشق کے شمال مشرق میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری کے 175 ملازمین کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس سے قبل رواں ہفتے ایک برطانوی خبررساں ایجنسی نے شامی عسکری ذرائع کے حوالے سے اس کارروائی کی تصدیق کی تھی۔
داعش نے پیر کے روز دمشق کے شمال مشرق میں 40 کلومیٹر کی دوری پر واقع شہر الضمیر کے علاقے میں حملہ کرکے ایک سیمنٹ فیکٹری کے تقریبا 250 ملازمین اور ورکروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ بعد ازاں ان میں سے تقریبا 75 افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب بقیہ لوگوں کو تنظیم نے ہلاک کردیا۔
اس سے قبل شامی حکام نے داعش تنظیم پر دمشق کے نواحی شہر الضمیر میں ایک سیمنٹ فیکٹری کے تقریبا 300 افراد کو اغوا کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔