آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ اور مغربی ملکوں کو ناقابل اعتماد قرار دیتے ہوئے ملکی معیشت کو طاقتور بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اران کے اعلی سول اور فوجی عہدیداروں سے عید نوروز کے بعد پہلی ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے امریکہ کو بداخلاقی اور بداعتمادی کا مظہر قرار دیا۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ امریکہ اور مغربی ملکوں پر ہرگز اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔
علی خامنہ ای نے امریکہ کو بداعتمادی کا مظہرقرار دیا نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ ہمیں اپنی توانائیوں پر بھروسہ کرنا ہے اور امریکی حکام کے رویّے اور بیانات سے بھی ہمارے اس نظریے کی تائید ہوتی ہے۔
آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ نے فرمایا کہ اگر ہم سچائی کے ساتھ میدان عمل میں اتریں گے تو خداوند متعال بھی ہماری مدد کرے گا۔ آپ نے فرمایا کہ اجتماعی اور انفرادی زندگی کے راستے میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ ہر حالت میں اپنی منزل کو فراموش نہ کریں۔
انھوں نے ملکی پیداوار کی حمایت پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ صنعت اور زراعت دونوں شعبوں میں پیداوار پر خاص توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔