لیبیا میں تیل کی تنصیبات کے پہرے کے ذمے دار ادارے کے ترجمان کے مطابق ملک کے مشرق میں واقع ایک آئل فیلڈ پر مسلح افراد کے حملے میں دو پہرے دار جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان کے کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق مبینہ طور پر “داعش” تنظیم سے تھا۔
ترجمان علی الحاسی نے بتایا کہ یہ واقعہ تیل کی دو بندرگاہوں السدر اور لانوف سے 250 کلومیٹر جنوب میں واقع البیضاء فیلڈ میں پیش آیا جہاں موجود پہرے داروں نے حملہ آوروں کو پسپا کر دیا۔
یہ حملہ لیبیا میں تیل کے قومی ادارے کی جانب سے اس یقین دہانی کے بعد کیا گیا جس میں کہا گیا تھا کہ ادارہ اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ یونٹ کی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یونٹ کے ارکان گزشتہ ہفتے طرابلس پہنچے تھے تاکہ تیل کے مستقبل کے سودوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔