سعودی عرب میں شہروں تھامہ اور بیشہ میں دو سیمٹ فیکٹریوں میں کام کرنے والے 101 چینی باشندے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ہیں۔
ذراےُ کے مطابق جنوبی سعودی عرب میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفر بن ظفیر نے بتایا کہ شعبہ دعوت وارشاد کے چار علماء اور دو چینی مسلمانوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے 101 چینی باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے خواہش مند ہیں۔ بعد ازاں تہامہ کی سیمنٹ فیکٹری میں 70 جب کہ بیشہ فیکٹری میں 31 افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے۔