سعودی_عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا ہے کہ شامی حکومت کے سربراہ بشار الاسد کو شام میں ملک میں عبوری مرحلے کے آغاز پر ہی رخصت ہونا ہوگا نا کہ اس کے اختتام پر۔
پیرس کے دورے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الجبیر کا کہنا تھا کہ بشار کے جانے سے عبوری مرحلے کا عرصہ کم ہوسکے گا جس کی مدت کا اندازہ 18 ماہ کے قریب لگایا جا رہا ہے۔
اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ نے پیرس میں فرانسیسی ذمہ داران کے ساتھ ملاقاتوں میں شام کے معاملے پر بات چیت کی۔
اس دوران فرانس کے درالحکومت میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور یورپی یونین کے وزراء خارجہ کی ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں شام میں جنگ بندی کے حالیہ معاہدے کو کامیاب کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔