اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری بحران کا سیاسی حل تلاش کر کے ہی نکلا جا سکتا ہے۔
عبداللہ المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستیں یمن میں انسانی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی کے جنگجوؤں پر دبائو ڈالیں تاکہ جنوب مغرب میں محاصرہ زدہ شہر تعز تک امدادی سامان کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔
گزشتہ ہفتے یمن کے وزیر مقامی انتظامیہ نے اقوام متحدہ اور اس کی ذیلی تنظیموں پر تنقید کی تھی کہ وہ تعز کے خلاف نو مہینوں سے جاری پابندیاں ختم نہیں کروا سکے۔