لبنانی شیعہ ملیشیا کے سربراہ حسن نصراللہ نے آج کہا کہ ان کی اصل جنگ سعودی عرب کے خلاف ہے۔
ذراےُ کے مطابق حال ہی میں حزب اللہ کے ایک ترجمان ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں کھل کر کہا کہ ان کی اصل جنگ سعودی عرب کے خلاف ہے۔ اس سے قبل وہ اس جنگ کو’جہاد مقدس‘ بھی قرار دے چکے ہیں۔
حسن نصراللہ نے الزام عاید کیا کہ سعودی عرب بارود سے بھری گاڑیاں لبنان کی وادی بقاع میں بھیجتا رہا ہے۔ حالانکہ حقائق سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ حسن نصراللہ کا حلیف میچل سماحہ شام سے بارودی جیکٹیں اور بارودی سرنگیں لبنان لاتا رہا ہے۔
اپنی تقریر میں حسن نصراللہ نے یمن میں حوثیوں کو دی جانے والی تربیت اور مالی معاونت کو نظرانداز کرتے ہوئے سعودی عرب پر الزام عاید کیا کہ وہ شیعہ سنی فساد پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔