دمشق: شام کے وزیرخارجہ ولید المعلم نے کہاہے کہ شام اپنے علاقے میں کسی بھی قسم کی دراندازی کو جارحیت تصور کرتاہے ۔ یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیاہے جس سے چند روز قبل سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے زمینی دستے بھیجنے کو تیار ہے ۔
میڈیا کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے المعلم نے کہا ہے کہ حکومت سے معاہدے کے بغیر شام کی سرزمین پر کسی بھی قسم کی زمینی دراندازی جارحیت ہے ، ’ہم افسوس کیساتھ ان لوگوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ جنہوں نے مداخلت کی ، کفن میں اپنے ممالک میں واپس جائیں گے‘۔