عراق میں فوج کے ایک فضائی حملے کے نتیجے میں شورش زدہ صوبہ الانبار کے شہر الرمادی میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کے بھتیجے سمیت آٹھ شدت پسندوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذراےُ کے مطابق رمادی کے الخالدیہ علاقے کی مقامی کونسل کے چیئرمین علی داؤد نے انبار کی ایک مقامی نیوز ایجنسی کوبتایا کہ عراقی فضائیہ کے حملے میں داعش کے نو جنگجو ہلاک ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں داعشی خلیفہ ابو بکر البغدادی کا ایک بھتیجا بھی شامل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بدھ کو علی الصباح فضائیہ نے مشرقی رمادی کے جزیرہ خالدیہ میں البوبالی کے مقام پر قائم داعش کی ایک مقامی عدالت کو حملے کا نشانہ بنایا۔ بمباری میں البغدادی کے بھتیجے ابو احمد السامرائی اور البوبالی کا داعشی کمانڈر عادل البیلاوی اور ان کے سات دیگر ساتھی ہلاک ہوگئے۔