لکھنؤ :اس وقت پوری دنیا بے چینی کا شکار ہے اور ہماری طرف پیاسی نظروں سے دیکھ رہی ہے ایسے میں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے کردار وعمل سے صحابہ کرام سے اپنی وابستگی اور غلامی کا ثبوت دیکر تڑپتی اور سسکتی ہوئی انسانیت کو بچانے کا کام کریں۔مذکورہ باتیں حضرت مولانا عبد الولی فاروقی،جنرل سکریٹری سنی مجلس عمل لکھنؤنے رئیس نگر تحسین گنج میں منعقد جلسہ سیرت النبیﷺوسیرت صحابہ ؓ سے اپنے صدارتی خطاب کے دوران کہیں۔واضح ہو کہ انجمن گلشن بلالی رئیس نگر کی جانب سے ہر سال اس جلسہ کا انعقاد کی جاتا ہے
حضرت مولانا صلاح الدین ندوی استاذمدرسہ مظہر الاسلام بلوچ پورہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے بچوں کو دینی تعلیم وتربیت سے آراسہ کرنے کی سخت ضرورت ہے
مولانا یاسر عبد الرحیم فاروقی ناظم مدرسہ معاذ ابن جبل عالم نگر نے سیرت نبوی کی روشنی میں معاشرے کی اصلاح پر زور دیا۔علماء کرام کے بیانات کے بعد شہر کی مشہور ومعروف انجمنہائے مدح صحابہ نے اپنا کلام پیش کیا۔
مسلم نوجوانوں کی اپنی تنظیم مسلم یوتھ بردرس اترپردیش کے بانی وجنرل سکریٹری حافظ سید محمد وصی نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی جبکہ نظامت کے فرائض قاری سید شاہ فیصل مہتمم مدرسہ فصیح القرآن نے اداکئے۔جلسہ میں خصوصی طور پر مولانا محمد نوشاد ندوی،مولانا ابو القاسم ندوی،عبد الجبار،محمدآفاق،محمد طارق وغیرہ نے شرکت کی