دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع باغیوں کے زیر قبضہ علاقہ مدییا میں 16افراد بھوک سے مر گئے ۔ چینی خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق انسانی حقوق کے لئے سر گرم ایک امریکی این جی او نے بتایا ہے کہ باغیوں کے زیر قبضہ شامی علاقے مدییا میں بھوک سے لوگوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔
ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ شامی حکومت اور ان کے اتحاد نے مذکورہ علاقے میں زندگی بچانے والی ادویات کی سپلائی کو روک رکھا ہے ۔ ڈاکٹرز ود آﺅٹ بارڈر آرگنائزیشن نے مزید بتایا کہ اس علاقے میں تقریباََ 320لوگ غذائی قلت کا شکار ہیں جن میں سے 33کی حالت شدید خراب ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ ایسے لوگ قریب المرگ ہیں اگر انہیں ادویات اور موثر علاج فراہم نہ کیا گیا ۔