بزمِ محرابِ حرم کی جانب سے نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد

لکھنؤ:بزمِ محرابِ حرم کی جانب سے بر مکان منا اسکوٹر،دریائی ٹولہ، پاٹا نالہ لکھنؤ میں نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد زیر صدارت مولانا سعید اطہر قاسمی صدر تحریکِ عمر سوسائٹی، لکھنؤ منعقد ہوا۔ تلاوت کلام اللہ سے مشاعرہ کا آغاز حافظ محمد حلیم نے کیا۔ جبکہ نظامت کے فرائض ابو ہریرہ عثمانی نے انجام دئے۔ مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے قاری محمد صدیق، ڈاکٹر معراج ساحل، آزاد ضمیر انصاری، حسین الدین بلون، عارف مصطفےٰ، محمد صدام وصی نے شرکت کی۔ مہمانوں کا استقبال کنوینر مشاعرہ خلیل اختر (شبو) اور جنرل سکریٹری عبد المعید رہبرؔ نے کیا۔مشاعرہ میں پیش کئے گئے چند منتخب اشعار نذر قارئین ہیں:

خشک روٹی پہ بسر کی ہے میرے آقا نے

باعثِ درس ہے اک ایک نوالہ ان کا

ڈاکٹر معراج ساحل

قابو میں رہا اس دم اپنا نہ دلِ مضطر

جب مسجدِ نبوی کے مینار نظر آئے

ہمسر موہانی

یہ اذاں یہ نمازیں ہیں رب کے لئے 

ذکر ان میں بھی ہے صبح و شام آپ کا

عثمان عازم

نعت حبیب ذو لمتن حسان و جامی کا ہے فن

یہ منھ نہیں آزاد کا روحی فداک یا رسول

آزاد ضمیر انصاری

جس زمیں کو حاصل ہے لمس جسمِ اطہر کا

وہ تو رشکِ کعبہ ہے وہ تو رشک جنت ہے

 

یقین فیض آبادی