یروشلم: اسرائیل کے 92سالہ سابق صدر شمعون پیریز دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل ہو گئے ہیں ۔خبروں کے مطابق سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کو ہلکی نوعیت کا دل کا دورہ پڑا تاہم دل کے علاج کے عمل سے گزرنے کے بعد اب ان کی حالت ٹھیک ہے ۔
شمعون پیریز کو جمعرات کی صبح سینے میں تکلیف کے احساس کے بعد تل ابیب کے ایک ہسپتال میں فوری طور پر منتقل کر دیا گیا ۔سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریز کے ذاتی فزیشن رافی والڈن کا کہنا ہے کہ شمعون پیریز کو ہلکی نوعیت کا دل کا دورہ پڑاتاہم اب ان کی حالت بالکل ٹھیک ہے اور وہ صحت مند ہیں۔
یاد رہے کہ شمعون پیریز پولش نژاد اسرائیلی ہیں ، وہ اسرائیل کے 9ویں صدر منتخب ہوئے اور2007سے 2014تک دنیا کی واحد یہودی ریاست کے صدر رہے ۔