سعودی عرب کی سیکیورٹی سے متعلق مقدمات نمٹانے والی عدالت نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامی’’داعش‘‘ میں شامل ہونے کی پاداش میں ایک جنگجو کو سزائے موت اور اس کے دو ساتھیوں کو سات سات سال قید کی سزاؤں کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے داعش میں شمولیت کی کوشش کرنے والے ایک شخص کو تین سال قید کی بھی سزا سنائی ہے۔
خبروں کے مطابق ابو ظہبی کی سپریم کورٹ نے ایک عرب ملک سے تعلق رکھنے والے محمد العونی نامی شہری کو داعش کی حمایت کی پاداش میں تین سال قید اور 50 ہزار درہم جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ ایک ایشیائی باشندے منار جودی عباس کو اپنے ملک کے لیے جاسوسی کے الزام میں پانچ سال قید کے بعد ملک بدری کی سزا سنائی گئی۔
عدالت نے المنارہ نامی ایک شدت پسند تنظیم کے قیام کی پاداش میں 39 اماراتیوں سمیت 41 ملزمان کا فیصلہ چھ مارچ تک ملتوی کر دیا ہے۔