مرکز گارڈن کالج آف اسلامک سائنس کے تحت دوروزہ عالمی دعوتی تربیتی کا نفرنس کا انعقاد نہایت ہی تزک واحتشام کیساتھ عمل میں آیا۔کانفرنس کا افتتاح بین الاقوامی شہرت یافتہ صوفی عالم دین سید حبیب علی جفری نے کیا۔انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ عصری تقاضوں کے پیش نظر امن وآشتی کا جہاد عام کیا جائے۔تشدد‘ بندوق، قتل عام،گولہ باری کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہاکہ پیغمبر اعظم صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے موقع پر امن وآشتی کو عام کیا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ آج اسلام کو سب سے زیادہ جہادی تنظیموں سے خطرہ ہے۔یہ انتہاء پسند تنظیمیں اسلام کی شبیہ کو مسخ کرہی ہیں۔حبیب جفری نے کہاکہ عالمی پیمانہ پر عورتوں کے مساوات کی بات چل رہی ہے اس حل یہی ہے کہ قرآن وسنت کو مشعل راہ اپنائیں۔اورمغربی تہذیب کو بالائے طاق رکھیں۔اس موقع پر حبیب جفری نے دعوتی سیشن سے دعوت وتبلیغ پر جامع روشنی ڈالی اور فارغین کو داعیانہ اسلوب وطرز کی رغبت دلائی۔قبل ازیں اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔بعدہ ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے ترحیبی خطبہ پیش کیا۔پروگرام کی صدارت شیخ ابوبکر نے کی۔اور طلبائے جامعہ نے تہنیتی نشیدہ پیش کیا۔اہم شرکاء میں احمد سعد الازہری(لندن) عون معین القدومی (جورڈن) راشد عثمان السکران (سعودی) شیخ احمد ابراہیم (صومالیہ) جمال کلوتی(عمان) احمد محمد حسن(یمن)خواجہ شوکہ (ترکی) آخر میں ملک وملت کی سلامتی کیلئے یمنی دعاۃ نے اپنے مخصوص انداز میں دعاء فرمائی۔