ریاض: سعودی اتحادی افواج نے یمن میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یمن میں جنگ بندی ختم کرنے کافیصلہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہری سرحدوں کو مسلسل نشانہ بنانے اور امداد ی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کوشش کے بعد کیا گیاہے ۔
واضح رہے کہ جنگ بندی کا اعلان اقوام متحدہ کی جانب سے ثالث کا کردار ادا کرنے کے بعد گزشتہ برس 15دسمبر کو کیا گیاتھا تاکہ بات چیت کے ذریعے معاملات کو ٹھیک کیا جاسکے لیکن حوثی باغیوں کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزی کے باعث سعودی اتحادی افواج نے جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔