شہری ‘قوم پرستی ‘ہندوستان کی قدیم روایت ہے :ڈاکٹر انل سیٹھی
کالی کٹ میں یو ،این ایجوکیشنل ڈے سیمنار کا انعقاد
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی ): آئین میں مذہبی راشٹر واد کی کوئی جگہ نہیں ہے ،شہری ہونا وطنیت کی بنیاد پر ہے جوکہ ہندوستان کی قدیم روایت ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار کالی کٹ آئی ٹی آئی آڈوٹوریم میں منعقدہ عالمی یوم تعلیم سیمنار کے موقع پرممتاز تاریخ داں ڈاکٹر انل سیٹھی نے کیا۔انہوں نے کہاکہ مہاآتما گاندھی ،اور جواہر لال نہروکے دور میں شہری ہونا قومیت کی بنا پرتھا ۔ اب جو حالت ہے وہ شہریت پر مذہبی نیشنلزم چڑھ چکا ہے ۔ڈاکٹر انل سیٹھی وی دا پیوپل ،اینڈ انڈیا ٹوڈے ‘ عنوان سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوںنے کہاکہ پارلیمنٹ کی اکثریت عوام کو تنگ اور پریشان حال کے لئے مجبور نہیں کرسکتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک بھر میں ہورہے مظاہرہ خوش آئند ہیں ۔مذہبی نشنلزم سے آئین کا تحفظ نہیں ہوگا۔ڈاکٹر سیٹھی نے مرکز کی تعلیمی ورفاہی خدمات کو ملک وملت کیلئے اہم بتایا۔ قبل ازیں پروگرام سے استقبالیہ خطاب شہاب ثقافی نے کیا۔جبکہ صدارتی فرائض سی محمد فیضی نے انجام دئے ۔پروگرام سے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،محمد اُنیس،محمد علی ،عبید اللہ ثقافی اور محمد دلشاد نے خطاب کیا ۔آخر میں تمام سامعین کا شکریہ لقمان ثقافی نے کیا ۔