سلام لکھنؤ نے قلمکاروں کو مصنف اودھ اعزاز سے نوازا
لکھنؤ: سلام لکھنؤ آئینۂ ثقافت دی میرر آف کلچر سوسائٹی نے ہندی اور اردو مصنفین کو مصنف اودھ اعزاز 2020 سے نوازا ۔ ریاست کا مشہور ادارہ’’ سلام لکھنؤ‘‘ ادب ، آرٹ کلچر ، سماجی اور تعلیمی شعبوں میں نمایاں کام کرنے کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں سے تنظیم کی جانب سے مختلف شخصیات کو اعزاز دیا جارہا ہے۔ اس سال تنظیم نے یو پی پریس کلب لکھنؤ 11 مصنفین کو مصنف اودھ اعزاز 2020 سے نوازا۔ جن ادیبوں کو اعزاز دیا گیا ان میں ہماچل پردیش کے مشہور مصنف اور دلت شاعر ڈاکٹر جوگراج یوگ ،سینئر مصنف اور سماجی ہمدرد ڈاکٹر سلیم احمد ،اردو کے مشہور مصنف ڈاکٹر اسرارالحق قریشی شامل ہیں۔
اس کے علا وہ بستی کے مشہور مصنف ، شاعر ڈاکٹر محمد معین الاسلام صوفی بستوی ، اردو کے مشہور مصنف ؍ شاعر ڈاکٹر محمد عارف خان عارف نجمی ، اردو سینئر مصنف ڈاکٹر صفت الزہرا زیدی ،ہندی کے اسسٹنٹ پروفیسر مصنف ؍ شاعر ڈاکٹر امت کمار اوستھی ، اردو کے مشہور مصنف ڈاکٹر علی عباس ، اردو کے مضمون نگارمحمد غفران نسیم ، ہندی کی سینئر مصنف ڈاکٹر کیرتی اوستھی اورڈرامہ نگار، مصنف کمال اخترکو اعزاز سے نوازا گیا
تقریب کی صدارت سینئر سماجی کارکن سید صوفی اظہار علی نے کی۔ تقریب میں کلاسیکی موسیقی کے استاد ، قومی اور بین الاقوامی گلوکار استاد گلشن بھارتی اورانٹرنیشنل پلیئر تائیکانڈو کے استاد کھلاڑی سینئرسماجی کارکن مارشل آرٹس کے قومی؍ بین الاقوامی اداروں کے ڈائریکٹر سید رفعت رضوی مہمان خصوصی تھے ۔اعزازی پر وگرام میں گیسٹ آف آنر کے طور پر آل انڈیا کلچرل ایسوسی ایشن کویت کے بانی ؍ صدر اور سینئر سوشلسٹ عثمان صدیقی ، ہندوستانی کلاسیکی موسیقی کے گلوکار سماجی کارکن سہیل خان ، ہومیوپیتھی کے نامور طبیب ، سماجی کارکن ڈاکٹر امنگ کھنہ ، سینئر سماجی کارکن رشی رام بھٹ موجود تھے ۔
معزز شخصیت کوشال اور علامتی نشان اور توصیفی سند اور پودا پروگرام کے صدر صوفی اظہار علی اور مہمان خصوصی گلشن بھارتی ، سید رفعت ، عثمان صدیقی نے پیش کیا ۔ ادارہ کے سبھی مہمانوں کا استقبال شال، پو دا اور علامتی نشان دیکر کیا۔ادارہ کے بانی ؍ صدر عامر مختار نے کہا کہ’’ سلام لکھنؤ ‘‘ادارہ ہولی، دیوالی اور عید کے موقع پر غریب لڑکیوں کی شادی اور بچوں کے لئے، نئے کپڑوں اور تعلیم کے لئے کام کرتی ہے مٹھائیاں بھی تہوار کے مو قع پر تقسیم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا صوفی صاحب سید رفعت ،ڈاکٹر سلیم ، سہیل خان ،امنگ کھنہ،گیان جی للت جی ،ددیچ کمار، سید حسیب ، چاند خان ، یونس خان ، بلبیر سنگھ ، ڈاکٹر امت اوستھی ، عارف خان کے تعاون کے بغیریہ سبھی کام نہیں ہوسکتے تھے ، میں ان کے تعاون پر ان سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پروگرام کے افتتاح کے موقع پر بچوںکو اسکول بیگ، کاپیاں ، کتابیں مہمانوں کے ہاتھوں دیئے گئے۔اس پروگرام میں شہر کے ثقافتی صحافی رنگ کرمی موجود تھے۔