ویسٹ بنگال میں مرکز نیشنل فیسٹ ایونیکس کا انعقاد
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی): ویسٹ بنگال دکھن دیناجپور میں واقع مرکز طیبہ گارڈن میں پریزم فائونڈیشن کے تحت دو روزہ نیشنل فیسٹ ایونیکس کا انعقاد عمل میں آیا ۔یہ روحانی ،ثقافتی اجلاس جامعہ مرکز الثقافہ کے ۴۳؍ویں بین الاقوامی کانفرنس کا ایک حصہ ہے ۔ جس کے تحت ڈاکٹر محمد عبدالحکیم ازہری (منیجنگ ڈائریکٹر مرکز نالج سٹی )کی قیادت میں مدینہ النور کالج کے المنی کے زیر اہتمام نیشنل فیسٹ ایونیکس کے تحت مختلف کالجوں ،اور یونیورسٹیز کے طلبا کے درمیان تعلیمی ،ادبی مسابقہ کا انعقاد کر کے طلبہ کی ہنر آزمائی ،اور تعلیمی مظاہرہ کا بہترین موقع فراہم کیا جاتا ہے ۔ طلبہ کی حوصلہ افزائی سے انکے مستقبل پر گہرا اثر پڑتا ہے ۔دوروزہ ادبی مسابقہ کے اہم شرکاء میں عبدالرحمن حاجی ،سید فضل،حاجی نور،زبیر ،حاجی عبدالعزیزکے اسما قابل ذکر ہیں ۔اجلاس کا رسمی افتتاح ویسٹ بنگال منسٹر فار ڈیولپمنٹ بیچو حاسدانے کیا ۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ہند کالی کٹ مرکز الثقافہ کی تعلیمی ، ثقافتی اور رفاہی خدمات قابل ستائش ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکز نے جس مقصد کے تحت قوم کی ملی وفلاحی فرائض کا ذمہ لیا ہے وہ اپنے آپ میں ایک تاریخی اور مثبت قدم ہے ۔واضح رہے کہ مرکز گارڈن المنی پر مشتمل پریزم فائونڈیشن ملک کے مختلف ریاستوں میں قومی نیشنل ایونیکس کے تحت طلبہ میں بیداری ، تعلیمی مسابقہ ، ہنر ازمائی ودیگر تقاریب میں شراکت کے ذریعہ حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ تاکہ طلبہ کامیاب مستقبل کی طرف گامزن ہوجائیں ۔اجلاس کے منتظمین مولانا ظہیر الدین نورانی ،ابوصالح ثقافی ،آصف نورانی ،شریف نورانی نے اپنے فرائض بحسن خوبی انجام دئے ۔