مرکز الثقافہ کی فروغ تعلیم و معیشت، قومی اتحاد خدمات قابل تحسین : سی ایم پینارائی
مرکز نالج سٹی میں ’’الف گلوبل اسکول کا وزیر اعلیٰ کا ہاتھوں شاندار افتتاح
کیداپوئل (عبدالکریم امجدی :مرکز نالج سٹی میں کیرالا کے وزیر اعلیٰ پینارائی ویجین کے ہاتھوں ’الف گلوبل اسکول کا شاندار افتتاح عمل میں آیا ۔اس موقع پر کیرل کے سی ایم پینارائی ویجین نے مرکز الثقافہ السنیہ کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ تعلیم ومعیشت کو ایک ساتھ جوڑنے میں مرکز نے نمایاں کام شروع کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم اور قومی اتحاد ، انسانیت کے اقدار میں شیخ ابوبکر کی خدمات قابل ستائش ہے ،یہ بات نہ صرف کیرل کیلئے بلکہ پورے ملک کے لئے باعث فخر ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہاکہ نالج سٹی کے تعلیمی منصوبوں کے تحت ۳۰۰۰ بچوں کو تعلیم ،روزگاراور کاروباری کے امکانات پیدا ہونگے ۔یہ ریاست کا پہلا تعلیمی ادارہ ہے جہاں ہر کمیونٹی کے طلبہ کا صرف صلاحیت کی بنا پر داخلہ ہوگا ۔پروگرام سے صدارتی خطاب میں شیخ ابوبکر احمد (چیئرمین آف مرکز نالج سٹی )نے کہاکہ نالج سٹی خوبصورت سر سبزوشادابی کے ساتھ ملٹی ایجوکیشن اور کلچرل سٹی ثابت ہوگا ۔ اجلاس میں سید علی بافقیہ، ڈاکٹر اے پی عبدالحکیم ازہری،ڈاکٹر عبدالسلام،علی کنجی مسلیار،امیرحسن نے بھی خطاب کیا۔ واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میں ایک نئے شہر بنام نالج سٹی کی تعمیر کا کام زوروشور سے جاری ہے ۔ جس میں اعلیٰ تعلیم وتربیت جیسے لاء کالج ، یونانی میڈیکل کالج ، الف گلوبل اسکول ،شریعہ کالج ودیگر کئی اہم شعبہ جات قائم ہوچکے ہیں ، تعلیم کا یہ خوبصورت شہر کالی کٹ وکیرالا میں اپنی الگ شناخت قائم کرے گا ۔ جس سے ہر کمیونیٹی کے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کا سنہرہ موقع فراہم ہوگا ۔ نالج سٹی پروجیکٹ کے تحت اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام اقلیتوں کے لئے تحفہ ہے ۔ابتک شریعہ کالج ، یونانی کالج ،والگ گلوبل اسکول کا قیام عمل میں آچکا ہے ، مزید شعبہ جات کے تعمیروترقی بڑی تیزی سے جاری ہے ۔