بچوں کی تعلیم ان کے زمانے کے اعتبا ر سے ہونا چاہئے : مولانا محمد رضا ایلیا
مکتب فرخ جہاں معالی خاں سرائے میں تقسیم انعامات
لکھنو: اپنے بچوںکو اپنے زما نے ، مزاج کے اعتبا ر سے تعلیم نہ دی جائے بلکہ ان کے زما نے ، مزاج کے اعتبا ر سے تعلیم دیں کیونکہ آپ دوسرے زما نے کے لیے پیدا کیے گئے تھے آپ کے بچے دوسرے زمانے کے لیے پیدا کیے گئے ہیں ۔ جو شخص اپنی اولا د کو قرآن کی تعلیم دیتا ہے خدا وند عالم روز قیامت اس کے والدین کو عزت کاایسا تاج پہنائے گا اور جنت میں اس کو ایسا بیش قیمتی لباس عطا کرے گا جس کو کبھی کسی بشر نے نہیں دیکھا ہو گااور جب قیامت میں والدین کواللہ بہتر ین انعام سے سر فراز کرے گاتو والدین سوال کریں گے یا اللہ ہمارے اعمال تو اتنے اچھے نہ تھے تب اللہ کہے گا تم اپنے بچوں کو دنیا قرآن اور علوم آل محمد کی تعلیم دی تھی یہ اسی کی جزا ہے ۔ بچوں کا دل و دماغ سادے کا غذکے مانند ہوتا ہے جس طرف انہیں ہم متوجہ کریں گے وہ اس طرف ملتف ہو جائیں گے ۔ اپنے بچوں کو اسلامی تعلیم سے آگاہی فرما دیں قبل اس کو دوسرے مذاہب کے افراد اپنے مذہب کی تعلیم دیں ۔ جب کوئی معلم بچے کو بسم اللہ کی تعلیم دیتا ہے تو خدا استا د کو بچے کو اور اس کے والدین کو عذاب جہنم سے محفوظ فر ما دیتا ہے ۔ امام مو سیٰ کا ظم علیہ السلام نے فرمایا جس کے والدین دنیا میں با حیات نہیں اور وہ اپنے والدین کے ساتھ نیکی کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہئے وہ اپنے بچوں کا احترام کرے اچھی تربیت دے اس کے ساتھ احسان کے کرے یہ احسان کرنا گویا ان کے والدین کے ساتھ کرنے کے برابر ہو گا اور اللہ اسے بخش دے گا۔
آج مکتب فرخ جہاں معالی خاں سرائے میں جشن تقسیم انعامات پروگرام منعقد ہوا ۔مولانا محمد رضا ایلیا اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے ۔ اس کے علا وہ مولانا حیدر عباس جشن تقسیم انعامات کو خطاب کر تے ہوئے کہاکہ قرآن صرف پڑھ لینا ہی کا فی نہیں بلکہ اس کو سمجھ کرپڑھنا ،اس کے معنی الفاظ پر غور کرنا اور قرآن کے بتائے ہوئے احکامات پر عمل کرناضروری ہے ۔ قابل مبارک باد وہ والدین اور سرپرست ہیں جو اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم دیتے ہیں ۔ اپنے بچوں کا اچھا نام ، عمدہ تربیت اور اعلیٰ تعلیم ، شادی کرنا ماں باپ کی ذمہ داری ہوتی ہے یہ میدان محشر میں آپ سے سوال کیا جائے گا کہ آپ نے اپنے بچوں کی کس طرح سے تربیت کی ۔
پر وگرام کے اختتام پر مولانا محمد رضا ایلیا مبارکپوری اور مولانا حیدر عباس نے بچوں انعامات اور سند تقسیم کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔مکتب کے استاد مولانا جواد حیدر مبارکپوری نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیئے اور بچوں کی انعامات تقسیم اور ان کی حو صلہ افزائی بھی کی۔استاد مکتب مولانا انیس اشفاق مبارکپوری اور مولانا نیرعبا س گوپاگنج بھی انعامات تقسیم کیے ۔پر وگرام کے بانی جناب سید شباب عالم زیدی ریٹائر انکم ٹیکس افسر ، بھی بچوں انعام دیکر حوصلہ افزائی کے علا وہ تمام لو گوں کو شکریہ ادا کیا ۔ اس مو قع پر جناب اسرار حسین ،جناب محمد جعفر عرف گڈو ، جناب محمد حاشر بچوں کے والدین نے بھی شرکت کی ۔