مرکزی حکومت اقلیتوںکو قانونی تحفظ فراہم کرے :شیخ ابوبکراحمد
کالی کٹ ؍حیدرآباد(عبدالکریم امجدی ؍
مسلم اقلیت ہندوستان کی سب سے بڑی اقلیت کا درجہ رکھتی ہے ،آزادی کے ۷۰ سال بھی اقلیتوں کو انکے حقوق کے مطابق درجہ نہیں ملا ہے ،سیاسی تخریب کاری نے انکے ساتھ سوتیلا سلوک کیا ہے ،ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ ظلم وبربریت ،نا انصافی اور تشدد کے واقعات رونما ہورہے ہیں ، آئندہ نئی سرکار کو چائے کہ اقلیتوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی عمل میں لائے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد نے آج یہاں جامعہ نظامیہ کے تحت منعقدہ عظیم الشان کانفرنس سے خصوصی خطاب کے موقع پر کیا ۔شیخ نے کہاکہ اقلتیوں کے تئیں مضبوط اور ٹھوس قدم کی ضرورت ہے ،سررکار کے ضروری ہے کہ قانونی تحفظ فراہم کرے ،تاکہ اقلیت شان وشوکت اور فخر سے زندگی گذار سکیں ۔شیخ نے کہاکہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر سیاسی پارٹیاں اپنے انتخابی منشور میں اقلیتوں کا تحفظ شامل کریں ۔قانونی چارہ جوئی ہی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرسکے گا ۔شیخ نے کہاکہ مذہبی عبادت گاہوں پر سیکوریٹی کا انتظام کیا جائے تاکہ نیوزی لینڈ جیسا واقعہ ہندوستان میں نہ ہوسکے ۔آتنکواد کے سد باب کے لئے ہمیشہ کمر بستہ رہنا چاہئے ۔ پروگرام کی سرپرستی مفکر الاسلام مفتی خلیل احمد (چانسلر جامعہ نظامیہ) نے فرمائی ، جبکہ اجلاس سے مفتی عصیم الدین ،پروفیسر محمد خالد ازہری،سید واحد علی نظامی ،این علی عبداللہ ،ڈاکٹر ابوبکر نظامی نے بھی خطاب کیا ۔