سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے گلوبل ایکسپریس کے ایڈیٹر کے والد مرزا اظہر عباس کی تعزیت کی
لکھنو:
گلوبل ایکسپریس کے ایڈیٹر مرزا نصرت علی کے والدمرحوم اظہر عباس کی تعزیت کے لئے ان کی رہائش گاہ لکھنوتی قلعہ پر پہنچ کرجناب راج بہادر سنگھ سابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل اترپردیش نے کہا کہ گلوبل ایکسپریس کامیں لیگل ایڈوائزر ہونے کے ناطے یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ میرے والدکے مثل تھے، ہمیشہ ان کی دعائیں گلوبل فیملی پر بنی رہیں گی۔ان کا انتقال گلوبل ایکسپریس فیملی کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔ گنگوہ کے چیرمےن نعمان مسعود نے کہا کہ چچا مرحوم نے ہمیشہ مل جل کرخوشگوار ماحول میں رہنے کی ترغیب دی ،ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرنا چاہئے ۔انکا انتقال جہاں معاشرے کے لئے دکھ کاسبب ہے وہی ہمارے خاندان کے لئے ذاتی نقصان بھی ہے۔ سہارنپور کے ایڈیشنل چیف میڈیکل آفسر سوریندر یادو نے بھی تعزیت پیش کی اور ضلع کے لئے ان کے انتقال کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو انہوںنے ہمیوپیتھک سے لوگوں کی مفت خدمت کی ہے اسے فراموش نہیں کیاجا سکتا۔
اس موقع پر سابق گرام پردھان جناب فرزند علی، شاہ حسن، محمد کمیل، ارسلان علی، علی سمری، کشا مہدی، سماما مہدی، عارف، شمّی مرزا اور حسن کمال کے علاوہ ارشد عباس نے آنے والوں کا شکریہ ادا کیا! گلوبل ایکسپریس کے ایڈیٹر مرزا نصرت علی نے اس موقع پر کہا کہ والد محترم کے ذریعہ تحریر کردہ نسخہ اور نصیت آمیز باتوں کو آگے بڑھایا جائے گا، اورجو انہوں نے سماجی خدمت کا خواب دیکھا ہے اسے انشاءاللہ شرمندہ تعبیر کیا جائے گا۔