فادر فرانسیس ڈیبیٹو کی خود نوشت مراٹھی کتاب کے رسم اجراء میں
ممبئی:
وسئی تعلقہ میں عیسائی فرقہ کی کافی آبادی ہے،مدت دراز سے ساحل سمندر کے دیہاتوں میں وہ آباد ہیں ،اور اس مذہب سے وابستہ عوام و خواص اعلیٰ تعلیم یافتہ اور مصالحت پسندی کے مزاج کے حامل ہیں ، گزشتہ کل یہاں کے ایک مذہبی رہنما فادر فرانسیس ڈیبیٹوکی خود نوشت مراٹھی کتاب ’’میں ہی اکیلا نہیں ‘‘ کی رسم اجراء کی ایک شاندار تقریب میں عمل میں آئی ،جس میں شرکت کے لئے جمعیۃعلماء وسئی روڈکے جنرل سکریٹری مولانا محمد عارف عمری کو بطور خاص مدعو کیا گیا،اس تقریب کی صدارت آرچ بشپ موچاڈو صاحب نے فرمائی اور اپنے صدارتی خطاب میں کتاب کی گو نا گوں خوبیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر اپنی غیر معمولی خوشی کا اظہار کیا کہ یہ کتاب اور اس کے مصنف مذہبی رواداری اور خیر سگالی کے سفیر اور علم بردار ہیں، اور یہ مذہب کی صحیح اور سچی تصویر بھی ہے ،واضح رہے کہ آرچ بشپ میچاڈو بین الاقوامی فورم برائے مذہبی مکالمات کے ممبر بھی ہیں اور حال ہی میں وہ اس کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لئے امارات گئے ہوئے تھے ۔ جمعیۃؑ لماء ہند کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی دامت برکاتہم بھی اس فورم کے ممبر ہیں ۔