پلوامہ حملہ: سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل نے نکال اکینڈل مارچ
لکھنؤ: سماج وادی پارٹی اقلیتی سیل کے صوبائی نائب صدر و میڈیا انچارج محمد اعظم خان ایڈو کیٹ کی قیادت میں آج پلوامہ میں ہو ئے دہشت گردانہ حملے کی مخالفت میں کے ڈی سنگھ بابو اسٹیڈیم سے جی پی او حضرت گنج تک کینڈل مارچ نکالا گیا ۔ اور شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر محمد اعظم خان ایڈو کیٹ نے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ شہید جوانو ں کے ایک ایک خون کا بدلہ لیاجائے گا ۔ ہمارے جوانوں کا خون رائیگا نہیں جائے گا ۔ مرکز کی مو دی حکومت پر حملہ آور ہو تے ہو ئے انہوںنے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت اور ایک سر کے بدلے دس سر لانے کا راگ الاپنے والے سبھی محاذ پر ناکام ہیں ۔ 56 انچ کا سینہ رکھنے والے مو دی جی آخر کیوں اتنے حساس مسئلے پر خاموش ہیں ؟ کیا یہ بھی ایک چناوی جملہ ثابت ہو گا ۔ہندوستان کی عوام کو بیو قوف سمجھنے والے سمجھ لیں ۔ اب اس ملک میں جملے بازی نہیں چلے گی ۔ اب آپ کو روٹی بوٹی اور بر یانی کا رشتہ منقطع کرنا ہو گا ۔ ہمیں اپنے جوانوں اور سرحدو ں کی حفاظت چاہئے ۔ اب ہندوستانی کی عوام چنائوی جملے بازی کے جھانسے میں نہیں آنے والی ۔ یہی وقت ہے معقول جواب دینے کا ۔اس حساس مسئلے پر جلد سے جلد قدم اٹھا ئیں ۔ پورے ملک کی عوا م تن من دھن سے حکومت کے ساتھ کھڑی ہے ۔ اس موقع پر خصوصی طور سے قومی جنرل سکریٹری اقلیتی سیل محمدیامین خان ،سابق وزیر مملکت شکیل خان،فخر الحسن چاند،عبد السلام خان، احمد اللہ ،مجیب خاں، جمیل احمد، جمال احمد،صوبائی سکریٹری اقلیتی سیل شاہ عالم ،راشد علوی،سراج ، عبد المجید، جمال خان ، اسلم ندوی ، عتیق ، شافین قریشی ، مولانا عزرائیل ، طارق بابا ، نواب حسن علی خاں ، وغیرہ خصوصی طور سے مو جود تھے ۔