خدائے متعال نے توحید کے ذکر کے بعد والدین سے نیکی کی نصیحت کی ہے:مولانا کلب جواد
گلوبل ایکسپریس کے ایڈیٹر مرزا نصرت علی کے والدکا مجلس چہلم
لکھنو ¿ 6فروری 2019،والدین فرزندکی پیدائش کا ذریعہ اوراس کے ابتدائی مربی ہیں اس سبب سے دین مقدس اسلام میں سب سے اہم نصیحت وتاکید ماں باپ کی اطاعت اوراحترام کے بارے میں کی گئی ہے ،یہاں تک کہ خدائے متعال توحید کے ذکر کے بعد والدین کے ساتھ نیکی کی نصیحت کرتے ہوئے سورة النسآءارشاد فرماتا ہے کہ: صرف اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اس کا شریک نہ بناو ¿۔ اور ماں باپ کے ساتھ نیکی کرو۔
ان خیالات کا اظہار آفتاب شریعت مولانا کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو ¿ ،گلوبل ایکسپریس کے ایڈیٹر مولانا مرزا نصرت علی کے والد مرزا اظہر عباس کے مجلس چہلم کے موقع پر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ والدین کی اطاعت اور احترام لازمی ہے۔ان کے سامنے تواضع وانکساری اختیار کریں، ا ن کے سامنے ملائمت ونرمی کا رویہ اپنایں جہاں تک ہوسکے ا ن کی خدمت کریں تاکہ وہ راضی اور خوش ہوں۔اس لئے کہ والدین کی رضا سے خدا بھی راضی ہوتا ہے۔
آخر میں مولانا نے سرکار سید الشہداءکا مصائب پڑھا جس سے فضا سوگوار ہوگئی ،بہ چشم پرنم تمام حاضرین بارگاہ خدا وندی میں دعا گو تھے کہ پروردگارہ مرحوم کے درجات عالیہ میں اضافہ فرما اور انہیں جوار معصومین میں جگہ عنایت فرما اور ان کی مغفرت فرما۔
اس موقع پر کثیر تعداد میں علماءفضلاءاور دانشور حضرات کے علاوہ عوامی نمائندگان ، سابق وزیر جناب عیسیٰ رضا گنگو، چیرمین نومان مسعود، جموں سرپنچ امجد علی ، فرزند علی اور علاقے کے دیگر معززین موجود تھے۔