جمعیۃعلماء اترپردیش وسط زون کے عہدیداران واراکین اہم میٹنگ ۲۰؍فروری کو
لکھنؤ: جمعیۃعلماء وسط زون اترپردیش کے عہدیداران کی میٹنگ عیش باغ لکھنؤمیں صدروسط زون سید محمدوزین صاحب کی صدارت میںمنعقد ہوئی انھوں نے فرمایاکہ اسلاف واکابرین کے ذریعہ قائم کردہ یہ جماعت روزاول ہی سے ملی اور ملکی خدمات میں سرگرم عمل رہی ہے،اورآج بھی اس کی خدمات کے نقوش عوام وخواص کے درمیان روشن وتابندہ ہیں، نائب صدروسط زون مولانا عبدالرب قاسمی نے فرمایا کہ صوبہ اترپردیش کے وسط زون میں آنے والے اضلاع میں تنظیمی اموراورکارکنان کی کارکردگی میں بہتری لانے کیلئے مختلف اضلاع میں تربیتی کیمپ وغیرہ لگائے جائیںگے وسط زون کے جنرل سکریٹری مفتی ظفراحمد قاسمی نے کہا کہ پورے زون میں شجرکاری مہم ہفتہ، پانی بچاؤمہم، اوراصلاح معاشرہ پریونٹوں کی کارکردگی اطمنان بخش ہے،اس سلسلے میں تنظیم کوفعال اورمتحرک بنانے کیلئے مؤرخہ ۲۰؍فروری بروزبدھ ۱۰؍بجے صبح مدرسہ تعلیم القرآن کیمپ آفس جمعیۃعلماء اترپردیش میں وسط زون کے عہدیداران واراکین عاملہ ومدعوؤین خصوصی کی ایک اہم اورضروری میٹنگ منعقد ہوگی،جس میں جمعیۃعلماء اترپردیش کے صدرحضرت مولانامحمد متین الحق اسامہ قاسمی صاحب وحضرت مولاناسید محمد مدنی صاحب ناظم اعلیٰ جمعیۃعلماء اترپردیش بھی شرکت فرمائیںگے،اسلئے تمام اراکین عاملہ ومدعوؤین خصوصی سے درخواست ہے کہ ۲۰؍فروری کی تاریخ کونوٹ فرمالیں،میٹنگ کے انتظامات وغیرہ کی ذمہ داری ڈاکٹرسلمان خالد صاحب خازن وسط زون کے سپردکی گئی اس موقع پرمولانا منتظرقاسمی ،محمد سفیان قاسمی آفس سکریٹری، ماسٹرنوشاد علی وغیرہ موجود رہے۔