ملک کوفضائی آلودگی سے بچانے کیلئے ہرشہری کوآگے آناہوگا: مولاناخالدرشید
جمعیۃعلماء ضلع لکھنؤکے زیراہتمام اسٹیٹ تکمیل الطب کالج ہاسپٹل میںادویائی پودے لگوائے گئے
لکھنؤ: جمعیۃعلماء اترپردیش کی ہدایت پرجمعیۃعلماء ضلع لکھنؤنے بھی شجرکاری مہم ،اورپانی بچاؤ مہم کے سلسلے میں لکھنؤکے مختلف حلقوں میں شجرکاری اورآلودگی کے تعلق سے شجرکاری کے جلسے منعقدکئے ،۲۶؍جنوری سے شروع ہونے والی شجرکاری مہم ہفتہ کا اختتام آج تکمیل الطب کالج اورہاسپٹل اورنگ آباد بجنورروڈ لکھنؤمیں مہمان خصوصی مولانا خالدرشید فرنگی محلی نے ادویاتی پودوںکی شجرکاری کی اس موقع پرعلاقہ کی سبھاسد ویناراوت،سوامی یوگاننداچاریہ،پرمودکرشن،پرنسپل ڈاکٹرعبدالوحید،کارگذارجنرل سکریٹری ڈاکٹرعبدالقدوس ہاشمی،جمعیۃعلماء اترپردیش کے خازن جناب سید محمد ہاشمی ،محمد لئیق،آفس سکریٹری محمد سفیان قاسمی، ادویاتی پودے لگائے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی مولانا خالد رشید نے جمعیۃ علماء ضلع لکھنؤ کی شجرکاری، اورپانی بچاؤ مہم کی شتائش کرتے ہوئے فضائی آلودگی ،ہریالی کی اہمیت حدیث کی روشنی میں گفتگوکی ابھوںنے کہاجس طریقہ سے ملک کوغلامی سے آزاد کرانے میں علمائے کرام اورمدارس اسلامیہ کا اہم رول رہاہے آج وقت آچکا ہے جبکہ اپنے ملک کوآلودگی سے آزاد کرنے کیلئے علماء ومدارس کے ذمہ داروں کوسامنے آناہ وگا۔ اسی جذبہ تحت جمعیۃ علماء اترپردیش نے اس مہم کا آغاز کیا ہے،ضرورت اس بات کی ہے کہ پورے ملک میں خصوصا اترپردیش میں تمام اسکول، مدارس، مکاتب اس میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیتے رہیں۔ جس سے انسانیت کوفائدہ پہنچے،جس کی تلقین مذہب اسلام نے ہمیں کی ہے اسکاعملی مظاہرہ بھی ہو۔علاقہ کی سبھاسد وینا راوت نے جمعیۃ علماء کی شجرکاری مہم کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ آج فضائی آلودگی ملک کیلئے ایک بڑامسئلہ ہے انسانی زندگی کا دارومدارصاف ستھری ہوا پرمنحصرہے،اسلئے ملک کے عام شہریوں کواس میں زیادہ سے زیادہ حصہ لینا چاہیئے۔ انھوں نی کالج کوایک کمرسیل پمپ اپنی جانب سے لگانے کا اعلان بھی کیا، سوامی یوگانند نے کہا کہ شجرکاری مہم کوآج گھرگھرپہنچانے کی ضرورت ہے،اس مہم کوہمیں عوامی مہم بنانا ہوگا۔ ادویاتی پودوں کولگا کرجمعیۃعلماء نے کے طلبہ وطالبات کیلئے اچھی پہل کی آلودگی سے بچاؤ کے علاوہ بچوںکوان ادویاتی پودوںسے ہمیشہ فائدہ ملتا رہے گا، اچاریہ پرمودکرشن نے کہا کہ جمعیۃ علماء کا یہ ایک اچھا قدم ہے ہم سب اس مہم میں انکے ساتھ ہیں، ڈاکٹرعبدالقدوس ہاشمی کی دعوت پرآج ہم اس کالج میں اکٹھاہوئے شجرکاری مہم کاحصہ میں خصوصا ادویاتی پودہ لگاکرہم لوگوں کوپیغام دینا چاہتے ہیںکہ خدا نے ہرپودوں میں اوراس سے بنی ادویات میںبڑی شفادی ہے ہم سب کواس سے فائدہ اٹھانا چاہیئے، پرنسپل ڈاکٹرعبدالوحید نے ڈاکٹرعبدالقدوس ہاشمی کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انھوںنے آج شجرکاری مہم کے تحت کالج میںبڑے بڑے لوگوں سے تکمیل الطب کالج کومتعارف کرایا،انھوںنے کالج میں ادویاتی پودوںکی افادیت کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ ان پودوں سے آنے والی نسلیں فائدہ اٹھائیںگی انھوںنے کالج کے تمام شعبوں کا معائنہ کرایا، طب یونانی کا واحد کالج جوآج جدید طرزپرکھڑا ہے۔
اس شجرکاری مہم ہفتہ کے اختتامی پروگرام میںآئے ہوئے مہمانوںکاشکریہ اداکیا،ڈاکٹرعبدالقدوس ہاشمی کارگزار سکریٹری جمعیۃعلماء ضلع لکھنؤ نے ضلع جمعیۃکی جانب سے اس مہم کوکئی یونانی کالج میںادویاتی پودے لگانے کے سلسلے کوتیزکرنے کی بات رکھی۔اس موقع پرتکمیل الطب کالج کے اساتذہ، ڈاکٹرمحمد خالد صدیقی، ڈاکٹربرکت اللہ ندوی، ڈاکٹرصفیہ، ڈاکٹرمظاہرعالم، ڈاکٹرجمال اختر، ڈاکٹرنکہت سجاد، ڈاکٹررشدہ بیگ، ڈاکٹرابصاراحمد، ڈاکٹرآصف، ڈاکٹراسامد، ڈاکٹرجمیلہ، ڈاکٹرارم انیس، ڈاکٹرعبداللہ، ڈاکٹرعارفہ، ڈاکٹربدھریہ، ڈاکٹرمحمد سفیان،
ماتا پرشاد، راکیش، شاردادیوی، آفس سکریٹری محمدسفیان قاسمی، اس کے علاوہ طلبہ وطالبات کی کثیرتعداد موجود تھی۔