شہادت کا جو ہر کسی کو نہیں ملتا : مولانا غمخوار
مبارکپور: شہید الشیخ آیت اللہ باقر النمر کی شہادت ظالم حکومت آل سعود کے خلاف احتجاج ہے شہید کا خون رائیگاں نہیں جاتا ہے ۔مولانا غمخوار حسین بجنوری مقیم مبارکپور نے شہید آیت اللہ باقر النمر کے حوالے سے مجلس کو خطاب کرتے ہوے کہا کہ شہادت ایک عظیم تحفہ ہے اورجو ہر کسی کو نہیں ملتایہ اسے ملتا ہے جسے اللہ چاہتا ہے شہید آیت اللہ باقرالنمر نے ظلم کے خلاف آواز اٹھائی اور پیغام حسینیت وانسانیت پوری دنیا میں عام کیا اور شہید ہو کر سب کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیںگے
مولانا آخر میں کہا کہ اللہ کی راہ میں جو قتل ہو اسے تم ہرگز مردہ گمان بھی مت کرنا بلکہ وہ زندہ ہے اور خدا کی طرف سے رزق پاتا ہے مولانا نے یہ بھی کہا کہ مجالس امام حسین ؑظلم کے خلاف احتجاج ہے ۔مجلس میں جناب محمودالحسن،جناب غالب علی ، جناب میثم علی، جناب اختر حسین ، جناب لیاقت حسین کے علا وہ دیگر حضرات موجود تھے ۔