امن کا پیغام ہے جلوس محمدی: ایوب اشرف کچھوچھوی
آل انڈیا محمدی مشن کے زیر اہتمام بارہ ربیع الاول ۱۴۴۰ھ 21نومبر 2018کو نکلنے والے جلوس محمدی کی تیاریوں کے سلسلے میں آج بلو بٹر فلائی پری اسکول باچپئی مسٹھان بھنڈار کیمپویل روڈ بالا گنج میں لکھنؤ کی تمام انجمنوں کی اور ائمہ مساجد کے ساتھ جلوس محمدی و جشن محمدی کے سلسلے میں نشست ہوئی۔ نشست کی صدرارت کرتے ہوئے آل ا نڈیا محمدی مشن کے قومی صدر حضرت سید ایوب اشرف نے انجمنوں کے ذمہ داروں کو ہدایت دی کی یہ امن کا جلوس ہے جو دنیا کو امن کا پیغام دیتا ہے لھذا آپ جلوس کو بڑے ہی احترام و عقیدت کے ساتھ اس میں شامل ہوں اور اپنی غلامی کا ثبوت دیں اور انہوں نے کہا کہ اللہ نے مسلمانوں پر بہت سی راتیں کامیابی و کامرانی کے لئے عطاء کی ہے جیسے لیلۃ القدر، شب برات،شب عیدین وغیرہ جتنی بھی راتیں ہیں یہ صرف مسلمانوں کے لئے خاص ہے مگر ایک رات اللہ رب العزت نے ایسی دی ہے کہ جس کا فیض صرف آدم علیہ السلام کی اولاد ہی نہیں، صرف چرند، پرند ہی نہیں بلکہ ساری کائنات اس کا فیض اٹھاتی ہے چلی آرہی ہے ۔یہ رات بارہ ربیع النور کی رات ہے۔ اس رات اللہ نے اپنے آخری نبی ﷺ جن کا خلق اللہ نے سب سے پہلے کیا تھا ان کو اس دنیا میں بھیجا اس رات کی برکت کے بارے میں علماء کرام فرماتے ہیں اگر اللہ کو نبی ﷺ کو دنیا میں بھیجنے کا مقصد نہ ہوتا تو یہ دنیا کبھی بھی نہ بناتا سورج کی روشنی ،چاند کی چاندنی،ندی کا بہنا،پہاڑوں کا سینا تان کر کھڑا ہونا ، گرمی کا جاڑے میںتبدیل بہونا ، زمین کا بچھونا ، آسمان کا شامیانہ، چڑیوں کا چہچانہ، آدمیت کا ہونا،یہ ساری چیزیں نبی ﷺ کی ذات مبارک کی وجہ سے ہے ۔یہ فیض برکات اللہ تب تک جاری کریگا جب تک نبی ﷺ کے ماننے والے اس دنیا میں رہینگے۔ اس موقع پر سید بابر اشرف کچھوچھوی نے کہا کہ آج ہمارے گھروں سے برکت اٹھ گئی ہے اس کی وجہ کیا ؟ہمیں اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اگر سچے دل سے اپنے گریباں میں جھاکینگے تو پائینگے کہ ہم کتنے گنا کر چکے ہیں کہ اگر اللہ تمہارے گناہوں کو لوگوں کے درمیان عیاں کر دے تو مرنے کے بعد کوئی کندھا دینے والا نہ ملے گا ہمیں ان گناہوں سے سچے دل سے توبہ کر کے بارگاہ خدا وندی میں سجدہ ریز ہو جائیں آج عہد لیں کہ بارہ ربیع الاول کی شب سے رسول اللہ ﷺ کو گواہ بنا کر توبہ کریں جلوس محمدی میں ان کا جھنڈا اٹھا کر شرکت کریں۔ جھنڈا اٹھاتے وقت یہ تصور کریں کہ حشر کے میدان میں نبی ﷺ کے جھنڈے کے نیچے ہمیں بھی انشاء اللہ پناہ ملے گی ۔اس موقع پر شہر کے تمام انجمنوں کے ذمہ دار اور ائمہ مساجد و مشن کے ذمہ داروںنے شرکت کرکے شہر میں امن جلوس محمدی کی کامیابی کے لئے دعا کی درود وسلام کے بعد نشست کا اختتمام ہوا۔