پی کے سی محمد علامہ اقبال اعزازی ایوارڈ سے سرفراز
کوچی :عبدالکریم امجدی ؍: آل انڈیا اردو مجلس ویلفئر ایسو سی ایشین کے زیر اہتمام عالمی یوم اردو تقریب اور جلسہ تقسیم اعزازات کا انعقاد نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ہوا ۔ تقریب کا افتتاح جناب ہائیبی ایڈن ایم ایل اے نے کیا۔اس موقع پر انہوں نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہاکہ اردو ایک بھاشا نہیں بلکہ ایک تحریک ہے ،جس میںقومی یکجہتی ،آپسی رواداری پائی جاتی ہے ۔ فروغ اردو کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر جناب پی کی سی محمد ماسٹر کو ایم ایل اے کے ہاتھوں علامہ اقبال اعزازی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔واضح رہے کہ پی کی سی ریاست کی مختلف اردو تنظیموں کے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ،تعلیمی اداروں کے علاوہ دیگر کلبوں میں بھی اردو کے فروغ میں اہم کارنامہ انجام دیا ہے ۔آپ کی بہترخدمات اورنیک جذبہ کا احترام کرتے ہوئے اس سال عالمی یوم اردو تقریب کے موقع پر آل انڈیا اردو مجلس ویلفئر ایسو سی ایشین کی جانب سے تشجیعی ایوارڈ بنام علامہ اقبال دیا گیا۔اس موقع پر جناب پی کے سی نے تمام سامعین اور اراکین کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اردو زبان کی چاہت نے بلندیوں تک پہونچایا ہے ،اس زبان کے خمیر میں قوت ارادی مضبوطی کا جذبہ پنہاں ہے ۔میرے یہ قابل فخر ہے ۔میری یہ کوشش ہے کہ اردو ریاست کے ہر گلی ،محلہ میں بولی اور لکھی جائے ۔ علاوہ ازیں گلوکار سی کے صادق کو اردو غزل ایوارڈ دیا گیا ۔پروگرام کی صدارت تنظیم کے جنرل سکریٹری خان عبدالحمید نے کی ۔اس موقع پر انجمن اساتذہ کیرالا کے صدرایم حسین ، تحریک اردو کیرالا کے سکریٹری عبدالسلام ملیما،اردو مجلس کے صدر قطب الدین شیخ ، نائب صدر قیصر عالم ، خزانچی سجاد خان،حارث سید ، امتدادالاسلام ،گریسی بابو، جیکب وی آر سدھیر،فیروز پنارائی،عبدالستار آر این کوڈ ، اے کے ابراہیم تلیشری،اشرف چالیل سمیت دیگر معزز شخصیات شریک رہیں ۔