مولانا ابو الکلام آزادتعلیمی میدان کے سپہ سالا ر تھے بڑے ادیب اور اردو داں بھی تھے۔اسدفاروقی
برائٹ فیو چر ویلفئیر سو سائٹی کے زیر اہتمام مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدا ئش کے موقع پر یوم تعلیم پروگرام منعقد
مظفرنگر: گزشتہ روز برائٹ فیو چر ویلفئیر سو سائٹی کے زیر اہتمام مولانا ابو الکلام آزاد کے یوم پیدا ئش کے موقع پر یوم تعلیم کے عنوان پر مظفر نگر کے گرانڈ پلازا میں ایک خوبصورت پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں شہر کے بہت سے تعلیمی اداروں نے شرکت کر کے اپنے طلباء کے ذریعہ سے ایسے پروگرام پیش کرائے جس سے تعلیمی معیار بلند ہوتا ہے پروگرا م کی خوبصورت نظامت ماسٹر الطاف مشعل نے کی صدارت کے فرائض پور قاضی کے چئیر مین ظہر فاروقی نے انجام دئے شمع روشن مشتر کہ طور پر مظفر نگر کے اے،ڈی،ایم امت سنگھ اور سو سائٹی کے صدر فیصل کا ظمی نے کی اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے شہر کے ان اسکول اور مدارس کے ذمہ دارن کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے تعلیم کے میدان میں کارہائے نمایا انجام دیا جن میں اسلامیہ انٹر کالج،آر،این پبلک اسکول،مدرسہ فیض العلوم شیخ الہند کا لونی،جامعہ تعلیم الاسلام کا ٹکہ ،جا معہ فیض ناصر خصرت شیخ الاسلام کا لو نی،حسینیہ کیلی،سمراٹ انٹر کالج،گاڈس گریس انٹر کالج،ایور گرین پبلک اسکول،گلیکسی کانوینٹ اسکول،سی،ڈی،جین انٹر کالج،جنتا مانٹیسری اسکول کے نام قابل ذکر ہیں ۔سماجی خد مت گار اسد فاروقی نے جانکا ری دیتے ہو ئے بتا یا کہ یہ دن ملک کے پہلے تعلیمی وزیر مولانا ابو الکلام آزاد کی یوم پیدا ئش کے موقع پر منایا جا تا ہے جو تعلیمی میدان کے سپہ سالا ر تھے بڑے ادیب اور اردو داں بھی تھے انہوں نے اردو کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اردو جو ایک تہذیب کی زبان ہے اپنی الگ شناخت رکھتی ہے اردو ملک میں رہنے والے سبھی مذاہب کے لوگوںکی مادری زبان ہے بچہ کسی مسلمان کے گھر پیدا ہو یا ہندو کے پہلا لفظ اس کا ’’ماں‘‘ ہو تا ہے پو ر قاضی چئیر مین ظہر فاروقی نے طلباء وطالبات سے مخا طب ہو کر ان کے پرو گراموں کی تعریف کی اور مستقبل میں ان کی کا میابی کی دعا دی کہا کہ یہ دن یوم تعلیم کے طور پر منایا جا تا ہے ا س مو قع پر ہم عہد کریں کہ تعلیم کے اعلی معیار تک پہونچنے کی کوشش کریں گے پروگرام کے درمیان میں مظفر نگر کے مترنم شاعر قاری شاہد ارمان مظفر نگری نے ’’وہ ہندوستاں ہما را ہے‘‘پڑ ھ کر سامعین کو جھومنے پر مجبور کر دیا اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ایس ،پی دیہات آلوک شر ما،شہر مجسٹریٹ اتل کمار،ایس ،ایچ،او ہر سرن شرما،ٹریفک پولیس کے ذمہ دار راجیش سنگھ،مہیلا تھانہ انچارج مناکشی شرما،سماجی خد مت گار بنا شر ما،سمراٹ انٹر کالج کے چیئر مین ڈاکٹر ارشاد(سمراٹ)وکاس بالیان،ندھیش گرگ،سماچار ٹوڈے کے ذمہ دار امت سینی،نوجوان سماجی خد مت گار ساحل جہانگیر اپنی مکمل ٹیم کے ساتھ شریک رہے سوسائٹی کی جانب سے پروگرام پیش کر نے والے طلباء وطالبات کو اعزازات سے نوا زگیا ان کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ذمہ دارن وصحا تی میدان میں نمایا کردار ادا کرنے وا لے صحافیوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا اس پروگرام کو کامیاب بنا نے میں ڈاکٹر عارف تھانوی،حافظ عطا ء الحق،قا ری محمد مو نس،سا حل تھا نوی، منوج کمار،ادریس خان،قاضی فہد،محمد شاہ ویز،نیلم شر ما،آرو شی سدھا،بھو لا بھا رتی،سردار ستنام سنگھ،نادر رانا،ظفر اقبال کا اہم کر دار رہاآخر میں سو سائٹی کے صدر فیصل کاظمی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا