قرآن کا معجزہ ہے کہ یہ حرف بہ حرف چھوٹے چھوٹے بچوں کے سینوں میں محفوظ ہوجاتا ہے۔مولانا زبیر رحمانی
مظفرنگر(شاہدحسینی): گزشتہ شب ساماجک ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے فاروق ماڈرن پبلک اسکول کے وسیع ہال میںعظیم الشان عظمت قرآن کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت رمضانی بابو نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا شوکت قاسمی نے انجام دئے کا نفرنس کا بابر کت آغاز جامعہ فیض ناصر کی طالبہ فائزہ شاہد کی تلاوت وکشش خان کی نعت پاک سے ہوا اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے مختلف مدارس و مکاتب کے سینکڑوں طلباء وطالبات کو قرآن کریم بطور ہدیہ پیش کیاجامعہ فیض ناصر کی طالبات فائزہ شاہد ،عاتکہ شاہد،کشش خان،عرشی نے مہمانوں کے استقبال میں استقبالیہ ترانہ بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیاکانفرنس کے مہمان خصوصی مولانا زبیر احمد رحما نی رہے ان کے علاوہ مولانا احمد ،مولانا ظہیر احمد قاسمی ،مولانا گلزار قاسمی،مولانا ندیم قاسمی وغیرہ شریک ہو ئے مولانا زبیر احمد رحمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کریم کی عظمت کا اندازہ اسی سے لگایا جا سکتا ہے کہ قرآن کریم جیسا نازل ہواتھا آج بھی اسی حالت میں موجود ہے جس میں کسی زیر زبر کا فرق نہیں ہوسکا اس میں اولین و آخرین کا نظام موجودہے اس کتاب کا معجزہ ہے کہ یہ حرف بہ حرف چھوٹے چھوٹے بچوں کے سینوں میں محفوظ ہوجاتا ہے اسی طرح جس انسان نے قرآن کریم کی عظمت کو سمجھا اس نے اپنے والدین کی عظمت کو سمجھا اور جس نے والدین کی عظمت کو سمجھا اس نے اپنے رب کو پہچانا موصوف نے نصیحت کر تے ہو ئے کہا کہ قرآن کریم ایسی عظیم کتاب ہے کہ اللہ تبارک وتعالی اس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو بلند مقام عطا فر ماتے ہیں جس نے اس کی حفاظت کی اپنے سینے میں محفوظ کیا اللہ تعالی اس کا اعزاز و اکرام فر ماتے ہیں اس کی بر کت سے بہت سے لوگوں کو جنت کا پروانا دیتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے قرآن کریم اپنے بچوں کو حفظ کرائیں اور اس کی خد مت کرنے والے حضرات کا ہم احترام کریں اس کی وجہ سے اللہ تبارک وتعالی ہمیں بلند مقام عطاکریں گے یہ پروگرام دیررات تک کامیابی کے ساتھ چلا اختتام مولانا شوکت کی دعاء پر ہوااس خوبصورت پر وگرام کو کامیاب بنانے میںشفیق احمد صدر سوسائٹی،یوسف خان جنرل سکریٹری،محمد افضل،محمد اکرام ایڈو کیٹ،محمد رمضانی،محمد ارشاد،مہتاب خان،نور محمد،ڈاکٹر نوشاد،ڈاکٹر شمشاد،ڈاکٹر ساجد،نفیس احمد انصاری،حاجی ذکریا،عبد الحق،مستری مدثر،نوشاد احمد،تنویر علی،سعید احمد،سلیم علوی،حاجی نظا م الدین،دلشاد احمد،محمد شہزاد،تحسین علی،ماسٹر الطاف مشعل،ڈاکٹر شاہ ویز راؤ،ڈاکٹر گلفام احمدوغیرہ کا مکمل تعاون رہا