دنیا بھر میں کر بلا کے شہیدوں کا چہلم فتح حسینی کی علامت: مولانا سید سیف عباس
لکھنو : نخاس تیراہا پردفتر مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید صا دق حسینی شیرازی مدظلہ کی جانب سے لگی سبیل پر 2:00دن میں خاندان اجتھاد کے نوجوان عالم دین مولانا سید سیف عباس نقوی نذر،دی۔ جس میں علما و مومنین بھی موجود تھے ۔مولاناسید سیف عباس نے کہاکہ دنیا بھر میں کر بلا کے شہیدوں کا چہلم فتح حسینی کی علامت ہے جس کے سبب آنے والی نسلوں کوایک دوسرے سے جوڑ کر رکھاہے اور یہی وجہ ہے کہ جہاں پر اس سماج و معاشرہ کی اعلی ترین تشکیل ہے۔شہدائے کربلا کا چہلم سورج کی طرح جگمگاتا نظر آ رہا ہے۔ تحریک کربلا اور عقیدہ مھدویت اس سماج کے دو ایسے حقیقی عناصر و رکن ہیں جنکے بغیر اس معاشرہ کو سمجھنا مشکل ہے۔جب ہم امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے سلسلہ سے غور کرتے ہیں اور اپنے اس درخشان ماضی کو دیکھتے ہیں تو ہمیں ایک الٰہی نظام نظر آتا ہے۔
اس سبیل سے کر بلا کے بھو کے پیاسے شہیدوں کی یاد میں تبرک تقسیم کیا گیا۔