لکھنؤ : امام علی رضا علیہ السلام کی تاریخ شہادت کے موقع پر شب ِ شہادت ’’عزاخانہ حسینی‘‘نزد مسجد لال کوٹھی منصور نگر لکھنؤ میں ’’انجمن دستہ ٔحسینی ‘‘ کے زیر اہتمام اپنی گزشتہ روائت کے مطابق ایک مجلس عزا منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے قاری گلریز نقی نے کیا اور خورشید ؔرضا فتحپوری حسن جوہرؔ لکھنوی اور علی حیدر سلمٔہ نے منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔مجلس کو مولانا بلالؔ کاظمی صاحب نے خطاب کیا۔بعد مجلس تابوتِ امام علی رضا علیہ السلام اپنی پوری شان و شوکت کے ساتھ برآمد ہوا جو ٹاپے والی گلی سے گزرتا ہوا روضۂ کاظمین مبارک تک گیا ۔کثیر تعداد میں مومنین و مومنات نے مجلس میں شرکت کی اور جلوس تابوت میں شریک رہ کر تابوت کی زیارت کی۔راستے بھر تابوت کے انتظار میں لوگ جگہ جگہ کھڑے ہوے نظر آئے ۔مولانا سید غلام حسین صدفؔ جونپوری مولانا ثقلین عابدی مولانا عمران حسین اور شانؔ عابدی بھی آخر تک شاعر انجمن سلطان سرورؔبھی موجود رہے ۔راستے بھر روشنی کا معقول انتظام تھا۔نگر نگم نے بھی صفائی کا بہتر انتظام کیا۔پولیس کا بھی منظّم انتظام تھا۔