مرکز الثقافہ اور انڈونیشیا کے درمیان اعلیٰ تعلیمی معاہدوں پر دستخط
کالی کٹ : اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیزبنگاکولو انڈو نیشیاکے پروفیسر ڈاکٹرسراج الدین کے درمیان آج یہاں کالی کٹ میں منعقدہ جلسہ افتتاح بخاری کے موقع پر دونوں اداروں کے درمیان اعلی تعلیمی معاہدوں پر دستخط ہوئی ہے ۔دونوں اداروں کے درمیان میمورنڈم اس بات پر طے ہوا کہ یہاں کے فارغین اعلیٰ اور ڈپلومہ کورسز کے لئے داخلہ کے مجاز ہونگے علاوہ ازیں فاصلاتی تعلیم ،ورک شاپ ، ٹیچر ٹریننگ جیسے کورسز بھی شرائط کے ساتھ منظوری میں داخل ہیں ۔شیخ ابوبکر احمد کے مطابق تعلیمی رشتوں کی دیوار سے دونوں ممالک کے درمیاں مزید خوشگوار تعلقات ہونگے ،ہندوستانی کلچر ،تہذیب وتمدن کا فروغ بھی ہوگا ۔ انہوں نے خوشی ظاہر کی ہے کہ تعلیمی معاہد ہ کی منظوری سے یہاں کے علما کو بیرون ممالک میں اعلی تعلیم حاصل کرنے کا سنہرہ موقع فراہم ہوگا ۔خیال رہے کہ جامعہ مرکز الثقافہ کا تعلیمی معاہد ملک وبیرون ممالک کی کئی اہم یونونیورسٹیز سے ہوچکا ہے ،علاوہ ازیں ملک وبیرون ممالک میں کئی تعلیمی ادارے بھی عمل میں آچکے ہیں ۔ آج یہاں نئے تعلیمی سال کے موقع پر بحیثیت مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سراج الدین نے ریکٹر آف اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیزنے میمورنڈم کی افہام وتفہیم کے بعد درس وتدریس اور ریسرچ کے متعلق اعلی تعلیم کے حصول کی منظوری فریقین کے درمیان باہمی اتفاق رائے منظوری عمل میں آئے ۔ ڈاکٹر سراج الدین کی آمد پر جامعہ میں انکا والہانہ خیر مقدم کیا گیا ۔انہوںنے اپنے قیمتی نصائح سے طلبہ کو مستفیض بھی کیا ۔پروگرام میں ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری ، سی محمد فیضی ،ڈاکٹر حسین ثقافی سمیت اراکین جامعہ وطلبہ کثیر تعداد میں شریک رہے ۔