ماحولیاتی تحفظ وقت کی اہم ترین ضرورت :سی محمد فیضی
عالمی یومِ ماحولیات پرکالی کٹ مرکز الثقافہ میں شجر کاری
کالی کٹ ؍عبدالکریم امجدی: جنوبی ہند کالی کٹ کیرالہ کی ممتاز دینی وعصری اسلامی یونیورسٹی جامعہ مرکز الثقافۃ السنیہ کے زیر اہتمام آج یہاں صحن جامعہ میں عالمی یوم ماحولیات پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں ڈاکٹر محمد شریف یوکے ،اسسٹنٹ جنرل منیجر اُنیس محمد ،مولانا محمد کنی ثقافی ،لطیف ثقافی ،سید جزیل عرفانی ،ای ایم رشید ثقافی شریک رہے ۔اس موقع پر کیمپس میں شجرکاری بدست سی محمد فیضی عمل میں آئی ۔ شجرکاری تقریب سے انہو ں نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی سے ہماری زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوتا ہے ،ہمارے لئے بے حد ضروری ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کا خاص خیال رکھیں ،انہوں نے بتایاکہ جس ماحول میں رہتے ہیں اس میں انسان ،جانور،پودے،سورج،کھیت ،کھلیان۔دریا اور نہر سب شامل ہیں ،خوشگوار فضا ہماری صحت کا راز ہے ۔انہوںنے طلبہ کو تلقین کی پلاسٹک یا دیگر ممنوعہ چیز ہرگز نہ استعمال کریں، آس پاس صفائی اور پاکیزگی کا خاص دھیان دیں۔