غریبوں اور مسکینوں کی مدد کرنا ہماراملی ومذہبی فریضہ :سی محمد فیضی
مرکز مشن اسمارٹ ولیج کے تحت غربیوں ‘مسکینوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیا گیا
کالی کٹ :عبدالکریم امجدی:جامعہ مرکز کے ریلیف اینڈ چاریٹی پروجیکٹس کے تحت مرکز مشن اسمارٹ ولیج کے زیر اہتمام ملک کے ۹؍ صوبوں کے پسماندہ ،غربت زدہ علاقوں میں تعلیمی پروگرام،رفاہی خدمات ،اگریکلچر ڈیولپمنٹ ،اسپیشل کیئر ،اسکول کٹ وغیرہ کے تحت بڑے پیمانہ پر خدمات انجام دی جارہی ہے ۔آج یہاں کالی کٹ کے سائوتھ ریزنل زون اوٹومال بیچ میں منعقدہ مرکز مشن اسمارٹ ولیج کا افتتاح سی محمد فیضی نے اپنے ہاتھوں کشتی پیش کرکے کیا ۔انہوں نے کہاکہ مرکز ہمیشہ غریبوں اور مسکینوں کی فلاح وبہبودی کی خاطر کوشاں رہتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سماج کے ہرطبقہ کی خدمت ہمارا ملی ومذہبی فریضہ ہے ۔ سی محمد فیضی نے کہاکہ مسلمانوں کو چاہئے کہ اپنے قیمتی اثاثہ کو ملک وملت کی خدمات کیلئے پیش کردیں ۔آج ہمارا معاشرہ اجیرن کی زندگی گذار رہاہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ پسماندہ طبقات کی بنیادی ضروریات کو پورا کیا جائے ،اصحاب ثروت اور اہل خیر حضرات اپنے خصوصی تعاون سے غریبوں کی مدد میں حصہ لیں ۔تاکہ اچھے سماج کی تشکیل ہو۔معاشرہ کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ناممکن ہے ۔
خبر کے مطابق کیرالہ کے ساحلی علاقہ اوٹا مال پر دو غریب خاندان کو مرکز مشن اسمارٹ ولیج کے تحت روز گار اور گھریلو ضروریات کی خاطر دو کشتی دی گئی ۔اور ۵؍الگ فیملی کو ٹیلرنگ مشین اور ایک معذور فرد کو اسکوٹی بائک دی گئی ۔واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میں جہاں تعلیمی پسماندگی اور دینی خدمات بڑے پیمانہ پر جاری ہے وہیں خدمت خلق کے تحت معذور ،غریب ،مسکین اور بیوہ کے لئے انکے زندگی گذارنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کا بہترین موقع ہے ۔آج یہا ں سائوتھ زونل تقریب میں آرسی ایف آئی کے منیجر عبدالرشید،منشی پالٹی وائس چیئر مین حنیفہ ،اور یوسف نورانی سمیت دیگر معززین شریک رہے ۔
فوٹو کیپشن : کیرالہ ساحلی علاقہ اوٹا مال میں مرکز مشن اسمارٹ ولیج کے تحت سلائی مشین پیش کرتے ہوئے سی محمد فیضی ،تصویر میں دیگر شرکا بھی دیکھے جاسکتے ہیں ۔