طبی نظام سے عوام کو روشناس کرانے کی ضرورت: ڈاکٹر رزمی یونس
لکھنئو :ارم ایجو کیشنل سوسائیٹی لکھنئو کے طبی ادارہ ارم یونانی میڈیکل کالج میں طبی دنیا کی عظیم شخصیت مسیح الملک حکیم اجمل خان مرحوم کی یوم پیدائش کو یوم یونانی کے طور پر جوش و خروش سے منایا گیا۔ اس موقع پر کالج میں طلبا ء کے درمیان طب یونانی سے متعلق سوسائیٹی کے فائونڈر منیجر خواجہ سیّد محمد یونس کی صدارت اور شعبہ حفظان صحت کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب کی نظامت میں ایک کوئز پروگرام اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متعدد بیچز کے طلباء نے بے حد دلچسپی اور اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ،کالج کے اساتذہ کرام بالخصوص پرنسپل ڈاکٹر عبدالحلیم صدر شعبہ کلیات پرفیسر سید مفید احمد، صدر شعبہ معالجات پروفیسر محمد عارف اصلاحی ، صدر شعبہ حفظان صحت ڈاکٹر محمد ثاقب اور صدر شعبہ علم الادویہ پرفیسر حسن علی نے عصر حاضر کے تناظر میں طب یونانی کے مختلف موضوعات پر بیش قیمتی اور مفید معلومات فراہم کیں، پروگرام کے صدر ڈاکٹر خواجہ سیّد محمد یونس اور مہمان خصوصی کالج کے مینجنگ ڈائریکٹر رزمی یونس نے کہا کہ طب یونانی ایک قدیم اور آفاقی طبی نظام ہے جو فطری طور پر جسم انسانی کے عین مطابق ہے اس لئے اس طبی نظام سے عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ روشناس کرانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکے ۔ اس کے علاوہ کالج کے ڈائریکٹر ایڈ منسٹر یشن و ایڈ میشن محمد جمال عظیم اور سوسائیٹی کے دیگر عہدیداران ڈاکٹر خواجہ سیّد محمد بزمی یونس ، انجینئر خواجہ سیّد محمد فیضی یونس، انجینئر خواجہ سیّد محمد سیفی یونس نے بھی اس موقع پر طب یونانی کے حوالے سے اپنے اپنے مفید اور گراں قدر خیالات کا ظہار کیا۔