جمہوری اقدار کی پاسداری میڈیا سے ہی ممکن: فیضی
کالی کٹ مرکز الثقافہ کے زیر اہتمام ’ منعقدہ میڈیا سیمنار سے مندوبین کا خطاب
کالی کٹ ::میڈیا ملک وسماج کو سچا آئینہ دکھاتی ہے ،جمہوریت کے تحفظ میں میڈیا کا اہم رول ہے ،جمہوری اقدار کی پاسداری میڈیا سے ہی ممکن ہے ۔آج صحافتی دور میں زندگی کا ایک جز بن گیا ہے مذکورہ خیالات کا اظہار سی محمد فیضی نے آج یہاں جامعہ مرکز الثقافۃ میں آئندہ ہفتہ ۴-۷ تک منعقد ہونے والی بین الاقومی کانفرنس کے سلسلہ وائز پروگرام میڈیا سمینار کے افتتاح کے موقع پر سی محمد فیضی نے کیا ۔انہوں نے وقت کا تقاضہ ہے کہ میڈیا کو اسقدر مظبوط کیا جائے تاکہ فسطائی طاقتیں اور فاشزم ذہن سازی ناسور بن کر رہے جائے ۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کا دائرہ انتہائی وسعت اختیار کرچکا ہے ایسے حالات میں دینی ،دعوتی ، ملکی، سماجی ،اقتصادی ،تعلیمی سمیت زندگی کے ہر شعبہ میں میڈیا کی خدمات حاصل کی جائے۔ملیالم اور منورما اخبار کے سینئر صحافی پی جے جوشوا نے کہاکہ میڈیا پر سب کی نگاہیں ٹکی رہتی ہے ،صحافت ملکی وسماجی خدمات کا بہترین ذریعہ ہے ۔مادھر بھومی نیوز ایڈیٹرکے مادھو نے کہاکہ اچھے سماج کی تشکیل تبھی ممکن ہے جب میڈیا ایمانداری اور ذمداری سے اپناکام کریں۔نیوز 18؍ایڈیٹر ای سنیشن نے کہاکہ خبر سازی میں سچائی سے کام لینا چاہئے تاکہ فاش طاقتوںکا سد باب کیا جاسکے ۔جیوزن ٹی وی ایڈیٹر پی جے انتنی نے کہاکہ میڈیا کو ذات دھرم سے ہٹ کر کام کرنا ہے ،یکطرفہ نیوز اور ذاتی نسلی امتیاز ملک وملت کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے ۔پرگرام کی صدارت این علی عبداللہ نے کی جبکہ ترحیبی خطبہ ایڈوکیٹ عبدالصمدنے پیش کیا۔سیمنار کے اہم شرکا سراج سراج سب ایڈیٹر مصطفے پی اریکل ،شریف کاراشری ّجنرل منیجر شریف کارا شری ،وی گوپال کرششن (دیش ابھیمانی )کنامنگلم سراج نیوزرپورٹرابوبکر وغیرہ ہیں ۔کے کے شمیم نے تمام سامعین کا تہہ دل سے شکریہ پیش کیا ۔