ملک کی جمہوریت کو مضبوط بنانے کی جدوجہد جاری رہنی چاہیئے :ڈاکٹر محمد منظو ر عالم
نئی دہلی : گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات کے نتیجہ پر آل انڈیا ملی کونسل کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد منظور عالم نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ یہ انتخاب دستور کے دائر میں ہواہے،پانچ سالوں کیلئے حکومت منتخب ہوئی ہے ، یہ امید وابستہ ہے کہ منتخب حکومت ملک کے آئینی ڈھانچے کا خیال کرتے ہوئے حکومت کرے گی ،عوام وفلاح بہبود پر بھر پورتوجہ دے گی ۔ڈاکٹر منظور عالم نے کہاکہ دونوں ریاستوں کے نتائج سامنے آنے کے بعد ہمارے سامنے سب سے بڑا سوال یہ کھڑا ہوگیا ہے کہ ہم اس جیت کیلئے کس کو مبارکباد پیش کریں،ای وی ایم مشینوں کو ،الیکشن کمشنر کو ،یا پھر ان نوجوانوں کو مبارکباد پیش کریں جنہوں نے جدوجہد کی اور ملک کی فضاءبدلن کی کو شش کی یا ان لوگو ں کو مبارکباددی جائے جنہوں نے ملک بھر میں نفرت کی فضاءقائم کی ،ملک کی ہم آہنگی اور بھائی چارگی کو ختم کرنے کی جدوجہد کی ،فرقہ وارانہ خطوط کو اپنایا،مسجد اور مندر کی بات کی اور اہم ترین عہدہ کو بھی داﺅ پر لگادیاگیا ۔ الیکشن کو اتنا کمیونل بنادیاگیا کہ ایک کمیونٹی یعنی مسلمانوں کا نام تک لینا گورا نہیں گیا گیا محض اس وجہ سے ہندو متحد ہوجائیں گے یا ماحول خراب ہوجائے گا ۔
ڈاکٹر منظور عالم نے مزید کہاکہ جمہوریت کو مضبوط بنانا سب شہریوں کیلئے ضروی ہے ،جمہوریت ابھی جس شکل میں ہے اسے آگے لیجانے کی ضرورت ہے ،ابھی کئی اور الیکشن سے گزرناہے ،ملک کو بہتر بنانے اور آگے لیجانے کیلئے سیکولر ڈھانچے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔خاص طور پر نوجوانوں کا جذبہ قابل مبارکباد ہے ،انہوں نے ملک کو بہتر سمت میں لیجانے کی کوشش کی ہے لیکن اسے آگے لیجانے کی ضرورت ہے ۔ تاکہ ملک میں امن وسلامتی کی فضا ءقائم رہے ،بھائی چار گی کو فروغ ملے ،نفرت کا خاتمہ ہو،زہر آلود فضاءکے عہد کا سد باب ہواور عوام پرامن طور پر زندگی بسر کرے ۔انہیں اچھی حکومت دی جائے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے دستوری اور جمہوری آئین پر فخر ہے ،اسی میں ہمارا ملک ترقی کرے گا،اگر اسے نقصان پہونچانے کی کوشش کی جائے گی تو ہم ہندوستانی عوام اسے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے ،کسی بھی طرح کی قربانی سے گریز نہیں کریں گے ۔