،
مختلف امراض میں مبتلا135؍مریضوں کا چیک اپ اور ادویہ کی تقسیم

ممبئی : ممبئی کے مضافات مسلم اکثریتی علاقہ گونڈی میں جمعیۃ علماء (ارشد مدنی)حلقہ گونڈی کے دفتر میں مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں ماہر ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کر کے 135؍مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کو مفت ادویہ دی گئیں۔

علاقائی تحقیقاتی ادارہ ،(سینٹرل کونسل آف ریسرچ یونانی ادویہ ،آیوش منترالیہ بھارت سرکار )کے اشتراک سے گزشتہ 5؍ ماہ سے مسلسل ہر منگل کو صبح 10سے دوپہر 1 بجے تک دفتر جمعیۃ علماء حلقہ گونڈی، واقع پلاٹ نمبر ۲۱؍ کے ۶،روڈ نمبر ۴؍ شیواجی نگر،گونڈی ،ممبئی ۴۳میں یہ طبی کیمپ لگتا ہے ،جس میں پاس پڑوس اور علاقہ سے لوگ مرض کی تشخیص اور دوا کے لئے آتے ہیں ۔

جمعیۃ علماء حلقہ گونڈی کے جنرل سکریٹری مولانا صدر عالم قاسمی نے کہا کہ خدمت خلق اور بندگان خدا کو راحت پہونچانا جمعیۃ علماء کی روشن تاریخ رہی ہے۔اسی جذبہ اور قدیم روایت کے پیش نظر حلقہ کے ذمہ داروں کے مشورہ سے مفت طبی کیمپ شروع کیا گیا،جس سے علاقہ کے لوگوں کو کافی فائدہ پہونچ رہا ہے۔
مولانا نے کہا کہ اس کیمپ کے لئے ماہر ڈاکٹروں (ڈاکٹر محمد محسن (B.U.M.S.,M.D.,)ڈاکٹر محمد یاسر(B.U.M.S.,M.D.)
جناب عبد الرحیم اورجناب محمد آصف )کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔جو مرض کی تشخیص کے بعدمفت یونانی دوا دیتے ہیں ۔

مولانا نے کہا کہ اس ہفتہ مختلف امراض میں مبتلا 135لوگوں کا چیک اپ کر کے دوائیں دی گئیں۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء کے دفتر میں یہ طبی کیمپ گزشتہ 5 ماہ سے منعقد کیا جارہا ہے ،اور آئندہ بھی ہر منگل کو اپنے مقررہ وقت پر لگتا رہے گا ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر