لکہنُو: آل انڈیا شیعہ فاو ¿نڈیشن کے بینر تلے آج تک نیوز چائنل کے اینکر روہت سردانہ کے شہزادی ¿ کونین حضرت فاطمہ زہرا کی توہین کے خلاف ملک کی مشہور و معروف دینی درس گاہ سلطان المدارس میں مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مولانا کلب جواد صاحب نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سردانہ کے اس بیان کے پیچھے بڑی سازش ہے اور انہوں نے اپنے سیاسی آقاو ¿ں کی خوش آمد کے لئے یہ توہین کی ہے ہم اس سے نالہ ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روہت سردانہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔آل انڈیا شیعہ فاو ¿نڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا شرر نقوی نے بتایا کہ آج تک کے اینکر روہت سردانہ نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صاحب کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا جو پوری کائنات کی خواتین کی رہنما ہیں ان کی توہین کی ہے۔سر دانہ کی یہ سستی شہرت و مقبولیت پانے کی کوشش ہے۔مگر اسے یاد رکھنا چاہئے کہ ہم کوئی مردہ قوم نہیں ہیں کہ کوئی بھی اٹھا اور توہین کرکے چلا گیا،ہماری پوری قوم سرادانہ کے اس قدم کی سخت مذمت کرتی ہے ، جس سے ملک کی فضا خراب ہو رہی ہے،آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی کو بڑا نقصان ہے ،سردانہ کے اس عمل سے اقلیتی طبقہ غم و غصہ میں ہے ۔حکومت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ سردانہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرکے اقلیتی طبقہ کے اعتماد کو بحال کرے۔ ورنہ ہم بڑے پیمانے پر مظاہرہ کرنے کو مجبور ہوں گے۔