زندگی کے ہر محاز پر وطن کی خدمت انجام دینی چاہئے: مولانا جاوید عابدی
غالب اکاڈمی میں جشن بہار وطن کے عنوان سے جشن کا اہتمام
دہلی: جشن بہار وطن کے عنوان سے دہلی کی غالب اکاڈمی میں ایک شاندار جشن کا اہتمام امروہہ فائونڈیشن کے زیر اہتمام کیا گیا جسمیں ملک کی نامور شخصیات نے حب الوطنی کا درس دیا جبکہ فائونڈیشن کی جانب سے وطن کی خدمت میں اہم کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا،اختتام تقریب میں نامور صوفی گلوکار حضرات نے صوفیانہ کلام سے سامعین پر وجد تاری کردیا۔
سابق وزیر حکومت اترپردیش اور نامور عالم دین اسلام حضرت مولانا جاوید عابدی نے بطور مہمان خصوصی اس جشن میں حصہ لیا اور مذہب اسلام میں حب الوطنی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں زندگی کے ہر محاز پر وطن کی خدمت انجام دینی چاہئے،انھوں نے کہا کہ مولا علی کی زندگی ہمیں ایک مکمل تعلیم یافتہ انسان بننے کا درس دیتی ہے،ہمیں چاہئے کہ ہم دور حاضر کے لہاز سے ایسی تعلیم حاصل کرئے جو وطن کی ترقی اور یہاں کے لوگوں کے کام آسکے یہی اسلام کی تعلیمات اور یہی آل محمد کی زندگی سے ہمیں درس ملتا ہے۔مولانا نے عید مباہلہ کے حوالہ سے بھی اظہار خیال پیش کیا۔محترمہ بلقیس فاطمہ نے دور جدید میں تعلیم نسواں اور عالم اسلام میں اسکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مولانا رضا علی رضن کربلائی نے جنگ آزادی میں امروہہ کی خدمات کے حوالہ سے اظہار خیال پیش فرمایا۔اس سے قبل سلیم امروہی نے نعت منقبت سے جشن کا افتتاح کیا۔ملک کی خدمات میں سرگرم عمل منتخب شخصیات میں منسٹری آف اسٹیٹکس پروگرام امپلمنٹیشن کے ڈائریکٹر اقبال شجاء نقوی،ٹاٹا پاور کے منیجر ریاض عابدی امروہی،یم کنسٹریکشن کے ڈائریکٹر نعیم عباس،سماجی کارکن فیض اکرم نقوی کوایڈیل آف یوتھ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔خیرمقدم کلمات میں فائونڈیشن کے صدر فرمان حیدر نے بتایا کہ اس فائونڈیشن کے قیام کا مقصد تعلیمات اسلامی پیغامات آل محمد کو عام کرنا اور ملک کی عوام کے وطن پرستی کے جزبہ کو قائم رکھنا اور اسمیں مزید جوش بھرنا ہے کیونکہ مذہب اسلام ہمیں وطن پرستی کا درس دیتا ہے۔
اس دوران فائونڈیشن کے سرپرست اقبال نقوی،پیمبر نقوی،مولانا رضا علی رضن و بلقیس فاطمہ کی بھی شال پوشی کی گئی۔شرکاء بزم نے دیر رات تک صوفیانہ کلام کو لطف لیا جسکو اسلم وارثی و اکرم وارثی نے پیش کیا۔خصوصی طور سے اس محفل میں شکیل کاظمی،حسنین صادق،ائی ایم انٹر کالج کے منیجر وسیم حیدر نقوی،ارمان حیدر،حاجی شان حیدر،ظہیر حیدر،اسیم رضا،مشیر نقوی،اظہار پردھام نوازش حسین،عزیز کاظمی حیدر کمال امروہی،مرتضیٰ حسین،سراج مہدی وغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں دیگر خواتین و حضرات نے حصہ لیا۔